کھیل کود

ٹی 20ورلڈ کپ:بھارت نے نمبر1پوزیشن حاصل کی،سیمی فائنل کی راہ ہوئی آسان

 ہندوستان نے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں نیدرلینڈز کو 56 رن سے شکست دے کر مسلسل دوسری جیت درج کی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا سپر-12 کے گروپ-2 میں اب ٹاپ پر پہنچ گئی ہے۔

ہندوستان کے دو میچوں سے چار پوائنٹس ہیں اور ان کے نیٹ رن ریٹ میں بھی زبردست چھلانگ دیکھنے میں آئی ہے۔ ہندوستان کا نیٹ رن ریٹ اب +1.425 ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا کی سیمی فائنل میں رسائی آسان ہو گئی ہے۔

گروپ 2 سے ٹیبل کی ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ ہندوستان کو اپنا اگلا میچ 30 اکتوبر کو پرتھ میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلنا ہے۔ اگر ہندوستانی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف جیت جاتی ہے تو وہ تقریباً سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گی۔

جنوبی افریقہ تین پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ ٹیمبا باوما کی قیادت والی ٹیم نے جمعرات کو بنگلہ دیش کو 104 رن سے شکست دی۔ جنوبی افریقہ کا زمبابوے کے خلاف میچ بارش کی وجہ سے ضائع ہو گیا۔

لیکن اب جنوبی افریقہ نے اپنے دوسرے میچ میں زبردست جیت کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر قبضہ جما لیا ہے۔ بھارت کے دوسرے میچ سے قبل افریقی ٹیم تین پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر تھی، چند گھنٹوں کے بعد وہ دوسرے نمبر پر کھسک گئی ہے۔ ٹیم کا نیٹ رن ریٹ اب +5.200 ہے۔

گروپ میں شامل دیگر 4 ٹیموں کی بات کریں تو بنگلہ دیش کی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے قبل پہلے نمبر پر تھی تاہم شرمناک شکست کے بعد ٹیم تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔ بنگلہ دیش کا نیٹ رن ریٹ -2.375 ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان اور ہالینڈ نے ابھی تک اپنا کھاتہ نہیں کھولا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago