Categories: قومی

قطب مینار کمپلیکس میں واقع مسجد قوّت الاسلام کے خلاف دائر درخواست خارج

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دہلی کی ساکیت عدالت نے اس اپیل کو خارج کر دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ قطب مینار کمپلیکس میں بنائی گئی قوت الاسلام مسجد کو 27 ہندو اور جین مندروں کو منہدم کر کے تعمیر کیا گیا تھا۔ سول جج نیہا شرما نے اپیل کو خارج کرنے کا حکم دیا۔ اپیل 9 دسمبر 2020 میں دائر کی گئی تھی۔ جسکی سماعت کے لئے عدالت نے 24 دسمبر 2020 کی تاریخ مقرر کی تھی۔ 24 دسمبر 2020 کو عدالت نے درخواست گزار ایڈوکیٹ ہری شنکر جین کو یہ بتانے کی ہدایت کی تھی کہ ایک عقیدت مند کی حیثیت سے درخواست دائر کرنے کا کیا جواز ہے۔ اپنے دلائل کی حمایت میں، جین نے لوہے کے ستون، وشنو کے بکھرے ہوئے بتوں اور وہاں موجود دیگر دیوتاؤں کی تصاویر کا حوالہ دیا تھا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
درخواست میں کہا گیا تھا کہ بادشاہ قطب الدین ایبک نے 27 ہندو اور جین مندروں کو میہدم کرکے قوت الاسلام مسجد تعمیر کی تھی۔ درخواست میں محکمہ آثار قدیمہ کی مختصر تاریخ کا حوالہ دیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ مسجد قوّت الاسلام 27 مندروں کے ملبے سے بنائی گئی تھی جنہیں منہدم کیا گیا تھا۔ درخواست میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ان 27 مندروں کو بحال کرنے کا حکم دیا جائے اور قطب مینار کمپلیکس میں ہندو رسومات کے مطابق پوجا کی اجازت دی جائے۔ لیکن عدالت نے اپیل خارج کردی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago