Categories: قومی

برج خلیفہ پر بابائے قوم مہاتماگاندھی کی تصویر، دنیا نے پیش کیا باپو کو خراج عقیدت

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دبئی، 03 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دنیا میں امن اور عدم تشدد کی علامت مہاتما گاندھی کے 152 ویں یوم پیدائش پر گاندھی جی دبئی کی مشہور برج خلیفہ عمارت پر چھا گئے۔ بابائے قوم گاندھی کا یوم پیدائش دنیا بھر میں عدم تشدد کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دنیا کی سب سے بڑی عمارتوں میں سے ایک، برج خلیفہ نے بابائے قوم کی تصاویر اور پیغامات دکھائے۔ اطلاعات کے مطابق ہفتہ کو جب برج خلیفہ میں مہاتما گاندھی کی تصاویردکھائی جا رہیتھیں تو لوگ انہیں دیکھنے کے لیے جمع ہو گئے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
برج خلیفہ پر دکھائی گئی مہاتما گاندھی کی تصاویرکا ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مہاتما گاندھی کی مختلف تصاویر روشنی کے ذریعے دکھائی جا رہی ہیں۔ ایک تصویر میں وہ چرخہ گھما رہے ہیں۔ ایک اور تصویر میں وہ ہاتھ میں چھڑی پکڑے ہوئے نظر آرہے ہیں۔اس کا ویڈیو دبئی میں ہندوستانی قونصل خانے کے سوشل میڈیا پیج پر جاری کیا گیا ہے۔ ہندوستانی سفارت خانے نے اس کے لیے ایمار پراپرٹیز کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago