Urdu News

برج خلیفہ پر بابائے قوم مہاتماگاندھی کی تصویر، دنیا نے پیش کیا باپو کو خراج عقیدت

برج خلیفہ پر بابائے قوم مہاتماگاندھی کی تصویر

دبئی، 03 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

دنیا میں امن اور عدم تشدد کی علامت مہاتما گاندھی کے 152 ویں یوم پیدائش پر گاندھی جی دبئی کی مشہور برج خلیفہ عمارت پر چھا گئے۔ بابائے قوم گاندھی کا یوم پیدائش دنیا بھر میں عدم تشدد کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی عمارتوں میں سے ایک، برج خلیفہ نے بابائے قوم کی تصاویر اور پیغامات دکھائے۔ اطلاعات کے مطابق ہفتہ کو جب برج خلیفہ میں مہاتما گاندھی کی تصاویردکھائی جا رہیتھیں تو لوگ انہیں دیکھنے کے لیے جمع ہو گئے۔

برج خلیفہ پر دکھائی گئی مہاتما گاندھی کی تصاویرکا ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مہاتما گاندھی کی مختلف تصاویر روشنی کے ذریعے دکھائی جا رہی ہیں۔ ایک تصویر میں وہ چرخہ گھما رہے ہیں۔ ایک اور تصویر میں وہ ہاتھ میں چھڑی پکڑے ہوئے نظر آرہے ہیں۔اس کا ویڈیو دبئی میں ہندوستانی قونصل خانے کے سوشل میڈیا پیج پر جاری کیا گیا ہے۔ ہندوستانی سفارت خانے نے اس کے لیے ایمار پراپرٹیز کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

Recommended