قومی

پیوش گوئل نے امریکہ میں معروف کمپنیوں کے سی ای او سے ملاقات کی

وزیر تجارت گوئل امریکہ کے تین روزہ سرکاری  دورے پر ہیں

نئی دہلی/نیویارک،10جنوری ( انڈیا نیرٹیو)

 مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے نیویارک میں بڑی عالمی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای او) اور صنعت کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ سرمایہ کاری کے مواقع کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تجارتی تعلقات پر بات چیت کی۔

 تین روزہ سرکاری دورے پر امریکہ گئے وزیر تجارت نے منگل کے روز  ٹویٹ کیا کہ انہوں نے ہندوستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور عالمی کمپنیوں کے سربراہوں کے ساتھ امریکہ کے ساتھ دو طرفہ تجارتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ قبل ازیں پیر کو وزیر تجارت نے معروف عالمی کمپنیوں کے سی ای اوز اور صنعت کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگ کی۔

اس دوران گوئل نے پائیدار عمارت کا حل فراہم کرنے والی کمپنی جانسن کنٹرولز کے چیئرمین اور سی ای او جارج اولیور، سرمایہ کاری مینجمنٹ کمپنی بلیک اسٹون کے چیئرمین اور سی ای او اسٹیفن شوارزمین، ماسٹر کارڈ کے سی ای او مائیکل میباک اور سرمایہ کاری فرم کولبرگ کراویس رابرٹس اینڈ کمپنی کے شریک بانی ہنری کراویس سے بھی ملاقات کی۔اس کے علاوہ، گوئل نے یو ایس اسٹاک ایکسچینج نیس ڈیک میں یو ایس انڈیا بزنس کونسل کے زیر اہتمام گول میز اجلاس میں بھی حصہ لیا۔

 اس موقع پر، گوئل نے ہندوستان کی شاندار اقتصادی تبدیلی اوروسیع امکانات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط ہوتے اقتصادی تعلقات اور بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کی وجہ سے دو طرفہ شراکت داری کو نئی رفتار مل رہی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago