عالمی

ویژن 2030 کی بنیاد پر حج کے بڑے آپریشنل پلان کے نفاذ اور حکمت عملی پرکام کر رہے ہیں:امام کعبہ

مکہ مکرمہ،10جنوری(انڈیا نیرٹیو)

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے جنرل صدر الشیخ عبدالرحمٰن السدیس نے زور دے کر کہا ہے کہ صدارت عامہ اسمارٹ کیمپس پروجیکٹ تک پہنچنے کے لیے مملکت کے وڑن 2030 پر مبنی ایک بہت بڑی آپریشنل اور ایگزیکٹو حکمت عملی تیار کر رہا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ اسمارٹ کیمپس پروجیکٹ سب سے اہم مخصوص پروگرام اور پروجیکٹ ہے جو صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے اسٹریٹجک پلان کے متعدد اہداف سے منسلک ہے۔

وزارتِ حج و عمرہ کی طرف سے جدہ میں منعقدہ حج و عمرہ کانفرنس کے اہم اجلاس کے دوران الشیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا کہ ہمارا سٹریٹجک ہدف حجاج کرام کی خدمت اور عمرہ ادا کرنے والوں کی خدمت کرنا، حجاج اور عمرہ زائرین کے ساتھ مل کر خوشیاں بانٹنا اور ان کے تجربے سےفائدہ اٹھانا، انتظامی تنظیم اور ادارہ جاتی کام کو ترقی دینا، انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کا بہترین استعمال کرنا، نیز مسجد حرام اور مسجد نبوی  کے آپریشنل کاموں اور سہولیات کی مدد کرنا تاکہ عازمین حج وعمرہ کو بہتر سے بہتر سہولیات اورسروسز مہیا کی جا سکیں۔

صدارت عامہ نے عازمین کی خدمت کے لیے تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے مصنوعی ذہانت کا مرحلہ شروع کیا ہے تاکہ حجاج کرام، عمرہ زائرین اور حرمین شریفین کے نمازیوں کو بہترین سہولیات مل سکیں اور وہ سکون کے ساتھ عبادت اور مناسک ادا کرسکیں۔

السدیس نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ صدارت عامہ نے ٹیکنالوجی کی دنیا کی طرف مضبوطی سے پیش قدمی کی اور حرمین شریفین میں اپنی سمارٹ ڈیجیٹل تبدیلیوں کے ساتھ رفتار کو برقرار رکھا۔ سمارٹ روبوٹس حجاج اور عازمین کی خدمت کے لیے ایک اہم محور بن چکے ہیں۔ اعلیٰ درجے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago