Urdu News

وزیر اعظم نے ‘آخری میل تک رسائی’ پر بجٹ ویبینار سے خطاب کیا

وزیراعظم نے انٹرنیشنل میوزیم ایکسپو 2023 کا افتتاح کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ‘‘آخری میل تک رسائی ’’کے موضوع پر ایک بجٹ ویبینار سے خطاب کیا۔ یہ  بجٹ کے بعد 12  ویبینارز کے سلسلے کی چوتھی کڑی ہے. جس کا اہتمام حکومت نے مرکزی بجٹ 2023 میں اعلان کردہ اقدامات کے مؤثر نفاذ کے لیے خیالات اور تجاویز حاصل کرنے کے لیے کیا ہے۔

 یہ پروگرام کے شروع میں وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں بجٹ پر بحث کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے. کہا کہ حکومت ایک قدم آگے بڑھی ہے. اور پچھلے کچھ سالوں سے بجٹ کے بعد اسٹیک ہولڈرز کے. ساتھ غوروخوض کی نئی روایت شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا۔ ‘‘یہ عمل درآمد اور وقت کی پابند ترسیل کے نقطہ نظر سے اہم ہے۔ اس سے ٹیکس دہندگان کے پیسے کی ہر ایک پائی کے مناسب استعمال کو بھی یقینی بنایا جاتا ہے’’۔

باضابطہ بینکنگ، ڈی نوٹیفائیڈ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش کمیونٹیز کے لیے ترقیاتی

وزیراعظم نے کہا کہ ترقی کے لیے پیسے کے ساتھ سیاسی عزم کی بھی ضرورت ہے۔ مطلوبہ اہداف کے لیے گڈ گورننس اور مسلسل نگرانی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ ‘‘ہم بہتر طرز حکمرانی پر جتنا زور دیں گے، اتنی ہی آسانی سے آخری میل تک پہنچنے کا ہمارا مقصد پورا ہو جائے گا۔’’ انہوں نے مشن اندردھنش اور کورونا وبائی مرض میں ٹیکہ کاری  اور ویکسین کوریج میں نئے طریقوں کی مثال دی تاکہ آخری میل کی ترسیل میں گڈ گورننس کی طاقت کو واضح کیا جا سکے۔ بجٹ ویبینار

وزیر اعظم نے پی ایم سواندھی اسکیم کا حوالہ دیا

100 فیصد کارکردگی  کی پالیسی کے پش و پشت کارفرما  سوچ کی وضاحت کرتے ہوئے.  وزیر اعظم نے کہا کہ آخری میل تک پہنچنے کا نقطہ نظر اور  بھرپور کارگزاری کی  پالیسی ایک دوسرے کی تکمیل کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کے منظر نامے کے برعکس جب غریب بنیادی سہولیات کے لیے حکومت کے پیچھے بھاگتے تھے، اب حکومت غریبوں کی دہلیز تک پہنچ رہی ہے۔وزیر اعظم نے مزید کہا۔ ‘‘جس دن ہم یہ فیصلہ کریں گے کہ ہر علاقے میں ہر شہری کو ہر بنیادی سہولت فراہم کی جائے گی، تب ہم دیکھیں گے کہ مقامی سطح پر کام کاج  کی دنیا میں کیا بڑی تبدیلی آئے گی۔100 فیصد کارکردگی کی پالیسی کے پیچھے یہی  جذبہ کار فرما  ہے۔ جب ہمارا مقصد سب تک پہنچنا ہے تو پھر تعصب اور بدعنوانی کی کوئی گنجائش نہیں رہے گی۔

Recommended