قومی

وزیر اعظم اور مرکزی وزیر داخلہ نے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو یاد کیا

نئی دہلی، 6 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

 وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جن سنگھ کے بانی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو ان کی یوم پیدائش پر یاد کیا۔ وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کرکے کہا کہ عظیم قوم پرست مفکر، ماہر تعلیم اور بھارتیہ جن سنگھ کے بانی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو ان کے یوم پیدائش پر شت شت نمن۔ انہوں نے اپنی زندگی ایک مضبوط ہندوستان کی تعمیر کے لیے وقف کر دی۔ ان کے نظریات اور اصول ملک کی ہر نسل کو متاثر کرتے رہیں گے۔

مرکزی وزیر داخلہ شاہ نے ٹویٹ کیا کہ محترم ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی نے اپنی زندگی سے یہ سبق دیا ہے کہ قومی مفاد سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے۔ کشمیر ہو یا بنگال، ہم ڈاکٹر مکھرجی کے ملک کے اتحاد اور سالمیت کے لیے ان کی بے پناہ شراکت کے لیے ہمیشہ ان کے مقروض رہیں گے۔ انہوں نے پہلی صنعتی پالیسی کی بنیاد رکھ کر ہندوستان کی ترقی کی راہ ہموار کی۔ ڈاکٹر مکھرجی کی قوم کے تئیں لگن اور دور اندیشی ہمیشہ ہماری رہنمائی کرتی رہے گی۔ ملک کے ایسے مہان سپوت کو ان کے یوم پیدائش پر کوٹی کوٹی نمن۔

قابل ذکر ہے کہ شیاما پرساد مکھرجی ایک ہندوستانی سیاست داں، بیرسٹر اور ماہر تعلیم تھے، جنہوں نے جواہر لعل نہرو کی کابینہ میں ہندوستان کے پہلے وزیر صنعت کے طور پر خدمات انجام دیں۔ نہرو کے ساتھ اختلافات کے بعد مکھرجی نے لیاقت۔نہرو معاہدے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کابینہ سے استعفیٰ دے دیا۔ بعد میں انہوں نے ایک نئی پارٹی بنائی جو اس وقت اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت تھی۔ اس طرح اکتوبر 1951 میں بھارتیہ جن سنگھ کا جنم ہوا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago