وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نیتی آیوگ کی 8ویں گورننگ کونسل کی میٹنگ کی صدارت کی۔ یہ میٹنگ نئی دلّی میں پرگتی میدان کے نیو کنونشن سنٹر میں منعقد ہوئی۔ اس میں 19 ریاستوں اور 6 مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی. نمائندگی کرنے والے وزرائے اعلیٰ/ لیفٹیننٹ گورنروں نے شرکت کی۔
وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ مرکز، ریاستوں. اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ٹیم انڈیا کے طور پر کام کرنا چاہیے. اور 2047 ء میں وکست بھارت کے لئے لوگوں کے خوابوں اور امنگوں کو پورا کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ نیتی آیوگ ریاستوں کو اگلے 25 سالوں کے لیے اپنی حکمت عملی تیار کرنے . اور اسے قومی ترقی کے ایجنڈے کے ساتھ ہم آہنگ کرنے میں مدد دینے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں پر زور دیا. کہ وہ نیتی آیوگ کے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ ملک امرت کال کے لیے اپنے ویژن کو حاصل کرنے کی طرف تیزی سے آگے بڑھ سکے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ مرکز، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ٹیم انڈیا کے طور پر کام کرنا چاہیے
وزیر اعظم نے کہا کہ نیتی آیوگ کوآپریٹو اور مسابقتی وفاقیت کو. مضبوط بنانے کے لیے متعدد اقدامات کر رہا ہے . جیسے امنگوں والا ضلع پروگرام ( اے ڈی پی ) اور امنگوں والا بلاکس پروگرام ( اے بی پی ) ۔ یہ دونوں پروگرام مرکز. ریاستوں اور اضلاع کے طور پر مل کر کام کرنے کی قوت. اور زمینی سطح پر عام شہریوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں ڈاٹا پر مبنی حکمرانی کے اثرات کو ظاہر کرتے ہیں۔
وزیر اعظم نے موٹے اناج کے بین الاقوامی سال میں شری انا کو فروغ دینے کے لیے ریاستوں. اور مرکز کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے امرت سروور پروگرام کے ذریعے پانی کے تحفظ کے لیے کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔