Urdu News

وزیر اعظم نے شاہجہاں پور میں حادثے میں ہوئے جانی اتلاف پر رنج و غم کا اظہار کیا

وزیر اعظم نے شاہجہاں پور میں حادثے میں ہوئے جانی اتلاف پر رنج و غم کا اظہار کیا

وزیر اعظم نے اترپردیش کے شاہجہاں پور میں پیش آئے حادثے میں ہوئے جانی اتلاف پر رنج و غم کا اظہار کیامتاثرین کے لیے پی ایم این آر ایف سے مالی امداد کا اعلان کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اترپردیش کے شاہجہاں پور میں پیش آئے حادثے میں ہوئے جانی اتلاف پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مودی نے متاثرین کے لیے وزیر اعظم کے قومی راحت فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

ٹوئیٹس کے ایک سلسلے کے تحت، وزیر اعظم نے کہا؛

’’اترپردیش کے شاہجہاں پور میں ٹریکٹر ٹرالی کے ندی میں گرنے کا حادثہ انتہائی دردناک ہے۔ اس حادثے میں جن لوگوں نے اپنے عزیزوں کو کھویا ہے، ان کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کرنے کے ساتھ ہی میں تمام مجروحین کے جلد از جلد صحتیاب ہونے کی امید کرتا ہوں: وزیر اعظم‘‘

’’شاہجہاں پور میں ہوئے اس سانحے کے پیش نظر مقامی انتظامیہ راحت اور بچاؤ کے کاموں میں پوری طرح سے مصروف ہے۔ متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے: وزیر اعظم‘‘

’’شاہجہاں پور میں رونما ہوئے اس حادثے میں اپنی جان گنوانے والے ہر ایک فرد کے لواحقین  کے لیے 2 لاکھ روپئے کی مالی امداد۔ مجروحین کو 50000 روپئے دیے جائیں گے: وزیر اعظم‘‘

**********

Recommended