وزیر اعظم نریندر مودی نے آج تماکورو میں ہندواتان ایرونوٹیکس لمیٹیڈ کی ہیلی کاپٹر فیکٹری کو قوم کے نام وقف کیا۔ انہوں نے اور تمکورو میں تیپتور اور چکنایاکناہلی میں توماکورو انڈسٹریل ٹاؤن شپ اور دو جل جیون مشن پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔
وزیراعظم نے ہیلی کاپٹر کی سہولت گاہ اور اسٹرکچر ہینگر کا کا معائنہ کیا اور لائٹ یوٹیلیٹی ہیلی کاپٹر کی نقاب کشائی کی۔وزیر اعظم نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک سنتوں اور باباؤں کی سرزمین ہے جس نے ہمیشہ روحانیت، علم اور سائنسی اقدار کی ہندوستانی روایات کو کو تقویت بخشی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع، دیہی برادری اور خواتین کی زندگی میں آسانی، مسلح افواج کو مضبوط بنانے اور میڈ اِن انڈیا کے تصور سے متعلق سینکڑوں کروڑ روپے کے بہت سے پروجیکٹ کو آج وقف کیا جا رہا ہے یا سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے۔
وزیر اعظم نے کرناٹک کے نوجوانوں کی ذہانت اور جدت طرازی کی ستائش کی اور کہا کہ ڈرون سے لے کر تیجس لڑاکا طیاروں تک سبھی مصنوعات مینوفیکچرنگ سیکٹر کی طاقت کی مظہر ہیں۔
ڈبل انجن والی حکومت نے کرناٹک کو سرمایہ کاروں کا پہلا انتخاب بنا دیا ہے۔ وزیر اعظم نے آج وقف کردہ ہندواتان ایرونوٹیکس لمیٹیڈ پروجیکٹ کے ذریعہ اس نکتے پر زور دیا اور اس کی وضاحت کی جس کا وزیر اعظم نے 2016 میں دفاعی ضروریات کے لیے غیر ملکی انحصار کو کم کرنے کے عہد کے ساتھ سنگ بنیاد رکھا تھا۔
وزیر اعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ہندوستان میں سینکڑوں ہتھیار اور دفاعی سازوسامان تیار ہو رہے ہیں جنہیں آج مسلح افواج استعمال کر رہے ہیں۔ جدید اسالٹ رائفلز سے لے کر ٹینک، طیارہ بردار بحری جہاز، ہیلی کاپٹر، لڑاکا طیارے، ٹرانسپورٹ ہوائی جہاز یہ سب ہندوستان تیار کر رہا ہے۔ ایرو اسپیس سیکٹر پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے نشاندہی کی کہ پچھلے 8-9 برسوں میں اس شعبے میں کی جانے والی سرمایہ کاری 2014 سے 15 سال پہلے کی گئی سرمایہ کاری سے پانچ گنا ہے۔
وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان میں تیار کردہ ہتھیار نہ صرف ہماری مسلح افواج کو فراہم کیے جاتے ہیں بلکہ 2014 سے پہلے کیبرسوں کے مقابلے میں دفاعی برآمدات میں بھی کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ مستقبل قریب میں اس سہولت گاہ میں سینکڑوں ہیلی کاپٹر تیار ہونے والے ہیں جس سے 4 لاکھ کروڑ کے کاروبار کو فروغ ملے گا۔ جناب مودی نے کہا کہ جب اس طرح کی مینوفیکچرنگیونٹیں قائم کی جاتی ہیں تو اس سے نہ صرف مسلح افواج کو تقویت ملتی ہے بلکہ روزگار اور اپنا روزگار آپ پیدا کرنے کے مواقع بھی پیدا ہوتے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمکورو میں ہیلی کاپٹر مینوفیکچرنگ سہولت گاہ کے قریب چھوٹے کاروباروں کو بااختیار بنایا جائے گا۔وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ ’نیشن فرسٹ‘ کے جذبے کے ساتھ کامیابی بالکل طے ہے۔ انہوں نے پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کے کام میں بہتری اور اصلاحات کے ساتھ ساتھ نجی شعبے کے لیے مواقع کھولنے کے بارے میں بھی بات کی۔
وزیر اعظم نے محروموں اور غریبوں کی مدد کے لیے بہت سے اقدامات کی فہرست گنوائی۔ حکومت نے عامی وبا کے دوران غریبوں کے لیے مفت راشن پر 4 لاکھ کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔ غریبوں کے مکانات کے لیے بے مثال 70 ہزار کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
بجٹ کی ان شقوں پر روشنی ڈالتے ہوئے جن سے متوسط طبقے کو فائدہ پہنچے گا، وزیراعظم نے انکم ٹیکس میں ٹیکس فوائد کی وضاحت کی۔ 7 لاکھ روپے تک کی آمدنی پر صفر انکم ٹیکس کی وجہ سے متوسط طبقے میں کافی جوش و خروش ہے۔
انہوں نے کہا کہ خاص طور پر 30 سال سے کم عمر کے نوجوان، جن کے پاس نئی نوکری، نیا کاروبار ہے، ان کے اکاؤنٹ میں ہر ماہ زیادہ رقم آئے گی۔ اسی طرح ڈپازٹ کی حد کو 15 لاکھ سے دوگنا کرکے 30 لاکھ کرنے سے ریٹائرڈ ملازمین اور بزرگ شہریوں کو مدد ملے گی۔ چھٹیوں کو انکیش کرانے پر ٹیکس چھوٹ اب 25 لاکھ تک ہے جو پہلے 3 لاکھ تھی۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…