Categories: قومی

پردھان منتری گتی شکتی ماسٹر پلان’ بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے میں بڑا کردار ادا کرے گا: پی ایم مودی

نئی دہلی، 28 فروری (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز کہا کہ 'پی ایم گتی شکتی' بہتر تال میل اور مانیٹرنگ کے ذریعے ملک میں مزید جدید انفراسٹرکچر تیار کرنے کے لیے نیشنلماسٹر پلان میں بڑا کردار ادا کرے گا۔ پی ایل آئی اقدام کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے نجی شعبے سے ملک کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کرنے کی بھی اپیل کی۔

وزیر اعظم مودی آج گتی شکتی کے وژن اور مرکزی بجٹ 2022 کے ساتھ اس کے  تال میل پر ایک ویبینار سے خطاب کر رہے تھے۔ بجٹ کے بعد مختلف وزارتوں کی جانب سے منعقد کیے جانے والے ویبنارز کے سلسلے کی یہ چھٹی کڑی تھی، جس سے وزیراعظم نے خطاب کیا۔

ویبینار میں وزیر اعظم نے کہا کہ اس سال کے بجٹ نے 21ویں صدی میں ہندوستان کی ترقی کی رفتار (گتی شکتی) کو متعین کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'انفراسٹرکچر پر مبنی ترقی' کی یہ سمت ہماری معیشت کی مضبوطی میں غیر معمولی اضافے کا باعث بنے گی جس سے روزگار کے بہت سے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیر اعظم نے منصوبوں کو مکمل کرنے کے روایتی طریقوں میں اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہم آہنگی کے فقدان کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ مختلف محکموں کے درمیان واضح مفاہمت کی کمی ہے۔ انہوں نے کہا، "پی ایم گتی شکتی کی وجہ سے، اب ہر کوئی مکمل معلومات کے ساتھ اپنا منصوبہ بنا سکے گا۔ اس سے ملکی وسائل کا زیادہ سے زیادہ استعمال بھی ہو گا۔

بنیادی ڈھانچے کی ترقی  پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سال 2013-2014میں  حکومت ہند کا براہ راست سرمایہ خرچ   تقریباً 2.5 لاکھ کروڑ روپے تھا، جو سال 2022-23 میں بڑھ کر 7.50 لاکھ کروڑ روپے ہو گیا ہے۔   پی ایم گتی شکتی سے  بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی، عمل آوری اور مانیٹرنگ کو ایک نئی سمت  ملے گی۔ اس سے منصوبوں کا وقت اور لاگت بھی کم ہو جائے گی۔

مودی نے کہا، "کوآپریٹو وفاقیت کے اصول کو مضبوط کرتے ہوئے، ہماری حکومت نے اس سال کے بجٹ میں ریاستوں کی مدد کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپے کا انتظام کیا ہے۔ ریاستی حکومتیں اس رقم کو ملٹی موڈل انفراسٹرکچر اور دیگر پیداواری اثاثوں کے لیے استعمال کر سکیں گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اب پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان میں 400 سے زیادہ ڈیٹا لیئرز دستیاب ہیں، جو نہ صرف موجودہ اور مجوزہ بنیادی ڈھانچے کے بارے میں بلکہ جنگلاتی زمین اور دستیاب صنعتی دولت کے بارے میں بھی معلومات فراہم کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نجی شعبہ اپنی منصوبہ بندی کے لیے اس کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرے اور نیشنل ماسٹر پلان کے حوالے سے تمام اہم معلومات اب ایک پلیٹ فارم پر دستیاب ہیں۔ وزیر اعظم نے   ریاستی حکومت سے اپنے پروجیکٹوں اور اقتصادی شعبوں کے لیے پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان  بنیاد بنانے کے لئے بھی کہا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گتی شکتی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے مرحلے سے لے کر ترقی اور استعمال تک بنیادی ڈھانچے کی تخلیق میں حقیقی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو یقینی بنائے گی۔ مودی نے کہا، "اس ویبینار میں اس بات پر بھی بات ہونی چاہیے کہ نجی شعبہ کس طرح سرکاری مشینری کے تعاون سے بہتر نتائج حاصل کر سکتا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago