Categories: قومی
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ڈیف ایکسپو 2022 کی تیاریوں کا جائزہ لیا
 <span style="font-size: 18px; color: rgb(51, 51, 51); text-align: justify; box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">نئی دہلی،  <span dir="LTR" lang="EN-US" style="font-size: 18px; color: rgb(51, 51, 51); font-family: "Helvetica Neue", Helvetica, Arial, sans-serif; text-align: justify; box-sizing: border-box;"><span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">28<span style="font-size: 18px; color: rgb(51, 51, 51); text-align: justify; box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">/فروری <span dir="LTR" lang="EN-US" style="font-size: 18px; color: rgb(51, 51, 51); font-family: "Helvetica Neue", Helvetica, Arial, sans-serif; text-align: justify; box-sizing: border-box;"><span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">2022<span style="font-size: 18px; color: rgb(51, 51, 51); text-align: justify; box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";"> ۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 28 فروری 2022 کو، زمینی، بحری، فضائی اور ہوم لینڈ سیکیورٹی نظامات پر ایشیا کی سب سے بڑی نمائش ڈیف ایکسپو – 2022 کی تیاری کا جائزہ لیا۔ کووڈ 19 کے معاملات  میں کمی کی وجہ سے بھارت کے ذریعے  10فروری 2022کو اپنے ہیلتھ پروٹوکول میں نرمی کئے جانے  بعد اس تقریب نے خاصی اہمیت حاصل  کرلی ہے۔ 1999 میں اپنے آغاز کے بعد سے ڈیف ایکسپو 2022سب سے بڑا ایونٹ ہوگا ۔ گذشتہ برس  وبا  کی وجہ سے اس طرح کی تقریبات کے انعقاد کی غیر یقینی صورتحال نے بھارت  کو اپنے مقامی دفاعی مینوفیکچرنگ سیکٹر اور وزارت دفاع کے کاروباری مفادات کو آگے بڑھانے کے عزم میں رکاوٹ نہیں ڈالی اورڈیف ایکسپو2022کے انعقاد کا  31جولائی 2021کا وزارت دفاع کا فیصلہ  فہم وبصیرت سے ماوراء نظر نہیں آتا۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">ڈیف ایکسپو 2022 بھارت کے  ’پاتھ ٹو پرائیڈ‘ کی گونج کے اعادہ کے لیے تیار ہے۔  بندشوں  یا فیصلہ سازی میں تاخیر کی وجہ سے  جو اس میں  شامل نہیں  ہوسکتے  انہیں اس میں شامل کرنے کیلئے اس  ایونٹ  کو ہائبرڈ موڈ میں منعقد کیا جائے گا، جس میں  اسٹال ، فزیکل  اور ورچوئل دونوں شکلوں میں ہوں گے۔ ورچوئل ایونٹ کے تنظیمی عمل  کا آغاز مختلف صحت پروٹوکول والے زیادہ سے زیادہ  ممالک کو وزارت دفاع کے ذریعے شرکت کی دعوت سے ہوچکا ہے اور اس اقدام کے نتیجے میں زیادہ سے لوگوں کی شرکت ہوسکے گی، کیونکہ نمائش کنندگان ان لوگوں کو بھی جوڑ سکیں گے جو جسمانی طور پر موجود نہیں ہیں۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">ڈیف ایکسپو 2022تین مقامات پر تقریباً ایک لاکھ مربع میٹر کے رقبے میں منعقد کیا جا رہا ہے جو کہ اب تک کا سب سے بڑا رقبہ ہے ۔ نمائش کا انعقاد  ہیلی پیڈ ایگزیبیشن سینٹر (ایچ ای سی) میں ،  تقریبات اور سیمیناروں کا انعقاد مہاتما مندر کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر (ایم ایم سی ای سی) میں جبکہ عوام کیلئے لائیو ڈیمانسٹریشن  کا اہتمام سابرمتی ریور فرنٹ پر کیا جا رہا ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت  میں ہیلتھ پروٹوکول میں حالیہ نرمی نے ڈیف ایکسپو 2022 میں زیادہ دلچسپی پیدا کی ہے جن  میں 78 حصہ لینے والے ممالک، 39 وزراء کی سطح کے وفود اور آنے والے دنوں میں موصول ہونے والی دیگر تصدیقات نیز  1000سے زیادہ رجسٹرڈ نمائش کنندگان  شامل ہیں۔ وزرائے دفاع کی تصدیقات بھی موصول ہورہی ہیں اور آج تک ان کی تعداد  اتنی ہی ہے جتنی فروری 2020 میں لکھنؤ میں کووڈ سے پہلے ہوئے اس کے پچھلے ایڈیشن میں تھی ۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">اب جبکہ  میگا ڈیف ایکسپو-2022 کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے اور حاضرین اپنے دفاعی کاروباری مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے وزارت دفاع پر اپنا اعتماد ظاہر کر رہے ہیں، وزیر دفاع نے کہا کہ ڈیف ایکسپو-2022 کی ایک دن کی توسیع سے مقامی طلباء کو فائدہ ہوگا کیونکہ ان کیلئے  مخصوص دوروں کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔ 14 مارچ 2022 کو  ڈیف ایکسپو 2022 میزبان ریاست کے نوجوان کاروباریوں اور کالج/اسکول کے طلباء کے لیے شمولیت کی سہولت فراہم کرے گا۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">ڈیف ایکسپو 2022 بھارت کے اپنے تجارتی مفادات کو آگے بڑھانے اور خطے میں امن و سلامتی کو آگے بڑھانے کی خاطر عالمی اقدامات کرنے کے عزم کی علامت ہے۔ وزیر دفاع نے تیاریوں اور کوششوں کا مشاہدہ کیا اور ایک محفوظ اور کامیاب ڈیف ایکسپو 2022 کے انعقاد کے تئیں اعتماد کا اظہار کیا۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">دفاع کے وزیر مملکت  جناب اجے بھٹ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل منوج مکند نرونے، دفاعی سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار، سکریٹری ڈی ڈی آر اینڈ ڈی اور چیرمین ڈی آر ڈی او ڈاکٹر جی ستیش ریڈی، مالیاتی مشیر (دفاعی خدمات) جناب  سنجیو متل اور  وزارت دفاع کے دیگر سینئر سول اور فوجی حکام اس موقع پر موجود تھے۔
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
9 months ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
9 months ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
9 months ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
9 months ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
9 months ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
9 months ago