Urdu News

گتی شکتی کا استعمال سماجی شعبے میں بہتر بنیادی ڈھانچہ

گتی شکتی کا استعمال سماجی شعبے میں بہتر بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹوں کے لئے تیزی سے کیا جارہا ہے؛ قومی ماسٹر پلان ہر ایک شہری تک ٹیکنالوجی کا فائدہ پہنچانے کے لئے ہے:جناب پیوش گوئل

نئی دہلی میں قومی ماسٹر پلان کے رول آؤٹ کی پہلی سالگرہ

کامرس و صنعت ، صارفین امور، غذا اور عوامی تقسیم نظام اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا کہ پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان میں رسد اہلیت میں اصلاح کرکے سالانہ 10لاکھ کروڑ سے زیادہ کی بچت کرنے کی صلاحیت ہے۔وہ آج نئی دہلی میں قومی ماسٹر پلان کے رول آؤٹ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر منعقد پرپی ایم گتی شکتی پرقومی ورکشاپ کو خطاب کررہے تھے۔ورکشاپ میں پی ایم گتی شکتی کے ذریعے اب تک کی گئی پیش رفت اور حصولیابیوں کے ساتھ ساتھ آگے کی راہ پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔ گتی شکتی کا استعمال

01.jpg

عام آدمی کے لئے زندگی کی آسانیوں میں بہتری آرہی ہے

جناب گوئل نے کہا کہ بہتر بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے سماجی شعبے میں پی ایم گتی شکتی کا تیزی سے استعمال کیا جارہا ہے، جس سے ملک کے   ہر شہری کو ٹیکنالوجی  کا فائدہ مل رہا ہے اور عام آدمی کے لئے زندگی کی آسانیوں میں بہتری آرہی ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ پی ایم گتی شکتی آنے والے سالوں میں ہندوستان کے مستقبل کی تشریح کرے گی۔وزیر اعظم   جناب نریندر مودی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایم گتی شکتی قومی ملاسٹر پلان بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ہندوستان کی کوششوں کو’گتی‘اور ’شکتی‘ دونوں مہیا کرے گا۔

سیاسی اختلافات کو عبو رکرتے ہوئے پورا ملک ایک ساتھ آیا

جناب  گوئل نے کہا کہ قومی ماسٹر پلان ہمارے کام کرنے کے طریقے. اور ہمارے کام کے نتائج کو بدل دے گا اور اقتصادی ترقی کو رفتار دے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات کو عبو رکرتے ہوئے. پورا ملک ایک ساتھ آیا ہے۔ وزیر موصوف نے اعتماد ظاہر کیا .کہ پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان کو تاریخ میں ایک طاقتور مداخلت کے طورپر جگہ ملے گی. جس نے ملک میں تیزی سے نمو اورترقی کورفتاردی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پی ایم گتی شکتی کو قوم اور سماج کی خدمت کی شکل میں دیکھتے ہیں۔

منصوبوں کا تصور اور تصور

جناب گوئل نے کہا کہ سالگرہ تقریب کا استعمال مستقبل کے لئے منصوبوں کا تصور. اور تصور کے موقع کی شکل میں کیا جانا چاہئے۔انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے کہا کہ وہ بہتر،. زیادہ کفایتی اور وقت کے حساب سے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے کے لئے پی ایم گتی شکتی کا استعمال. کرنے کے لئے الگ الگ طریقوں کا تصور کریں۔

Recommended