وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا

نئی دہلی ، 10 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی نےجمعرات کے روز پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر روایتی رسم ورواج کے ساتھ بھومی پوجن کیاگیا۔

اس موقع پرکل مذاہبی دعائیہ او ر عبادت کی تقریب آراستہ کی گئی جس میں سکھ ، جین ، بدھ مت اور اسلام کے مذہبی رہنما شامل ہوئے۔

سنگ بنیاد کی تقریب کے دوران بھومی پوجن بھی کیا

قابل ذکر ہے کہ نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی تعمیر کی تجویز ہندستان کے نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے بالترتیب راجیہ سبھا اور لوک سبھا میں 5 اگست 2019 کوپیش کی تھی۔

پارلیمنٹ کی چار منزلہ عمارت کی تعمیر971 کروڑ روپئے کی تخمینہ لاگت سے 64500 مربع میٹر کے رقبے میں تعمیر کرنے کی تجویز ہے۔

اس کی تعمیر ہندستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ تک مکمل کر لیا جائے گا۔ ہر ممبر پارلیمنٹ کونو تعمیر شرم شکتی بھون میں دفتر کے لیے40 مربع میٹر جگہ مہیا کی جائے گی ، جس کی تعمیر 2024 تک مکمل ہوجائے گی۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…