Urdu News

وزیر اعظم نے روزگار میلہ کا افتتاح کیا 10 لاکھ عملے کے لیے بھرتی مہم

وزیر اعظم نے روزگار میلہ کا افتتاح کیا – 10 لاکھ عملے کے لیے بھرتی مہم

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے روزگار میلے کا آغاز

ان کی تقرری کے وقت کا خیرمقدم کرتے ہوئے اور ان کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے نئے تقرر پانے والے عہدیداران سے کہا کہ امرت کال میں ترقی یافتہ بھارت کے عزم کی تکمیل کے لیے ہم خود کفیل بھارت کی راہ پر آگے بڑھ رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کو خود کفیلی کی راہ پر گامزن کرنے میں جدت طرازوں، کاروباریوں، صنعت کاروں، کسانوں اور مینوفیکچرنگ اور خدمات کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کا اہم کردار ہے۔ وزیر اعظم نے سب کا پریاس کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس سفر میں سب کی کوششیں اہم ہیں اور سب کے پریاس کا یہ احساس تبھی ممکن ہے جب تمام اہم سہولیات سب تک پہنچیں۔ روزگار میلہ کا افتتاح

جب سرکاری ملازمتوں کے لیے درخواست دینا ایک پیچیدہ عمل تھا

انھوں نے کہا کہ چند ماہ میں لاکھوں اسامیوں کے لیے سلیکشن کا عمل مکمل کرنا. اور تقرر نامے کا اجرا اس تبدیلی کا اشارہ ہے جو گذشتہ 7-8 برسوں میں حکومتی نظام میں آئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج کام کا کلچر بدل رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے کرم یوگیوں کی کوششوں کی وجہ سے. سرکاری محکموں کی کارکردگی میں اضافہ ہوا ہے۔ انھوں نے ان دنوں کو یاد کیا جب سرکاری ملازمتوں کے لیے درخواست دینا ایک پیچیدہ عمل تھا. اور انتخاب میں جانبداری اور بدعنوانی بڑے پیمانے پر ہوتی تھی۔ انھوں نے کہا کہ ان کی حکومت کے ابتدائی برسوں کے دوران. مرکزی حکومت کے گروپ سی اور گروپ ڈی عہدوں پر خود تصدیق کرنے اور انٹرویو. کو ختم کرنے جیسے اقدامات سے نوجوانوں کو مدد ملی ہے۔

آج بھارت پانچویں سب سے بڑی معیشت ہے

انھوں نے مزید کہا کہ سیلف ہیلپ گروپوں کے علاوہ کھادی .اور گاؤں کی صنعت گاؤوں میں روزگار پیدا کرنے کی اہم مثالیں ہیں۔ ملک میں پہلی بار کھادی اور دیہی صنعتوں کی مالیت 4 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے. اور کھادی اور دیہی صنعتوں میں 4 کروڑ سے زیادہ ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ “ہماری بہنوں کی ایک بڑی تعداد کا اس میں بہت بڑا حصہ ہے۔”وزیر اعظم نے یہ حقیقت اجاگر کی کہ اسٹارٹ اپ انڈیا مہم .نے پوری دنیا میں ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو قائم کیا ہے۔ اسی طرح وبائی مرض کے دوران ایم ایس ایم ای کو بڑے پیمانے. پر مدد فراہم کی گئی ، جس سے تقریباً 1.5 کروڑ ملازمتوں کا تحفظ ہوا۔ انھوں نے کہا کہ منریگا ملک کے 7 کروڑ لوگوں کے لیے روزگار دیتا ہے۔

اکیسویں صدی میں ملک کے لیے سب سے اہم  پروجیکٹ ‘میک ان انڈیا’

وزیر اعظم نے بنیادی ڈھانچے کی تخلیق کے ذریعے روزگار پیدا کرنے کے. پہلو پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے بتایا کہ گذشتہ آٹھ برسوں میں ملک بھر میں ہزاروں کلومیٹر طویل قومی شاہراہوں کی تعمیر کی گئی ہے. اور ملک بھر میں ریلوے لائنوں کو ڈبل کرنے، گیج کی تبدیلی اور بجلی کی فراہمی پر مسلسل کام کیا جارہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ملک میں نئے ہوائی اڈے تعمیر کیے جا رہے ہیں.، ریلوے اسٹیشنوں کو جدید بنایا جا رہا ہے .اور نئی آبی گزرگاہیں تعمیر کی جا رہی ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ وزیر اعظم آواس یوجنا .کے تحت تین کروڑ سے زیادہ مکانات بھی تعمیر کیے گئے ہیں۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ مرکزی حکومت ملک میں زیادہ سے زیادہ ملازمتیں پیدا کرنے کے لیے متعدد محاذوں پر بیک وقت کام کر رہی ہے

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کی سب سے بڑی طاقت ملک کے نوجوانوں میں مضمر ہے۔ وہ آزادی کا امرت کال میں ایک ترقی یافتہ بھارت کی تشکیل کے پیچھے محرک قوت ہیں۔ وزیر اعظم نے نئی تقرریوں پر زور دیا کہ وہ دفاتر کے دروازوں سے گزرتے وقت اپنے. ‘کرتویہ پتھ’ کو ہمیشہ ذہن میں رکھیں۔ کہا کہ آپ کا تقرر ملک کے شہریوں کی خدمت کے لیے کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 21 ویں صدی میں بھارت حکومت کا کام صرف سہولیات کے بارے میں نہیں ہے. بلکہ ملک کے کونے کونے سے لوگوں کی مقررہ وقت میں خدمت کرنے کا ایک عزم اور سنہری موقع ہے۔ روزگار میلہ کا افتتاح

Recommended