PM Modi In Agra

وزیراعظم نے کہاکہ بلڈروں اورگھرکے خریداروں کے درمیان اعتماد کا فقدان تھا۔نے کہاکہ غلط ارادہ رکھنے والے کچھ لوگوں نے مکمل ریئل اسٹیٹ سیکٹرکو بدنام کیااورہمارے متوسط طبقے کو پریشان کردیا۔ انھوں نے کہاکہ اس پریشانی کو دورکرنے کے لئے آرای آراے قانون متعارف کرایاگیاتھا۔  مزید کہا کہ کچھ حالیہ اطلاعات سے پتہ چلتاہے. کہ اس قانون کے بعدمتوسط  طبقے کے لوگوں کے  گھروں کاکام تیزی سے مکمل ہوناشروع ہوگیا۔ انھوں نے کہاکہ شہروں میں زندگی کو مزید آسان بنانے کے لئے جدیدسرکاری ٹرانسپورٹ سے لے کر ہاؤسنگ تک ہمہ جہت ترقی جاری ہے ۔

سیاحت ایک ایسا  شعبہ ہے جہاں ہرایک فرد کے لئے کمانے کے لئے کافی ذرائع

وزیراعظم نے کہاکہ پردھان منتری آواس یوجنا کا افتتاح آگرہ سے کیاگیاتھا. اوراس اسکیم کے تحت شہری غریبوں کے لئے  ایک کروڑسے زائد مکانات کی منظوری دی جاچکی ہے. ۔شہرکے متوسط طبقے کے لئے پہلی مرتبہ گھرخریدنے کےلئے امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ اب تک 12لاکھ سے زائد شہری متوسط طبقے کے خاندانوں کو گھرخریدنے کے لئے. تقریبا 28ہزارکروڑروپے کی امداد دی جاچکی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ پانی اورسیورجیسے بنیادی ڈھانچے کو امرت مشن کے تحت متعدد شہروں میں جدید تربنایاجارہاہے ۔ اسی طرح شہروں میں عوامی بیت الخلاء کوبہتربنانے کے لئے نیز فضلات . کے بندوبست کے جدید نظام کو لاگوکرنے کے لئے مقامی بلدیاتی اداروں کوامداد دی جارہی ہے ۔

سی سی ایس ہوائی اڈے سے منشی پلیا تک

وزیراعظم نے مطلع کیاکہ 2104کے بعد 450کلومیٹرمیٹرولائن کاکام مکمل ہوچکاہے. اوراس پراب آمدورفت جاری ہے جب کہ اس سے پہلے محض 225کلومیٹرکاکام ہواتھا۔ انھوں نے مزید اطلاع فراہم کی کہ 1000کلومیٹرطویل میٹرولائنوں پرکام تیزی سے جاری ہے ۔ یہ کام ملک کے 27شہروں میں جاری ہے ۔آگرہ میٹروپروجیکٹ 29.4کلومیٹرکی کل لمبائی کے ساتھ دوراہداریوں پرمشتمل ہے ۔ یہ میٹروپروجیکٹ اہم سیاحتی مقامات مثلاً تاج محل ،آگرہ قلعہ اورسکندرہ کو ریلوے اسٹیشنوں اوربس اسٹینڈوں سے جوڑتاہے ۔

PM Modi In Agra

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…