نئی دہلی، 17؍ اکتوبر
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں پی ایم کسان سمان سمیلن 2022 کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے کیمیکل اور فرٹیلائزر کی وزارت کے تحت 600 پردھان منتری کسان سمردھی کیندروں کا بھی افتتاح کیا۔
مزید برآں، وزیر اعظم نے پردھان منتری بھارتیہ جن ارورک پریوجنا – ایک ملک ایک کھاد کا بھی آغاز کیا۔
تقریب کے دوران وزیراعظم نے پردھان منتری کسان سمان ندھی کے تحت براہ راست بینیفٹ ٹرانسفر کے ذریعے 16,000 کروڑ روپے کی 12 ویں قسط کی رقم بھی جاری کی۔
وزیراعظم نے ایگری اسٹارٹ اپ کانکلیو اور نمائش کا بھی افتتاح کیا۔ اس تقریب کے دوران، وزیر اعظم نے کھاد سے متعلق ایک ای میگزین ’انڈین ایج‘ بھی لانچ کیا۔
جناب مودی نے اسٹارٹ اپ نمائش کے تھیم پویلین کا واک تھرو لیا اور نمائش میں موجود مصنوعات کا معائنہ کیا۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے جئے جوان، جئے کسان، جئے وگیان اور جئے انوسندھانکی موجودگی کو تسلیم کرتے ہوئے آغاز کیا اور کہا کہ آج ہم یہاں اس منتر کی زندہ شکل دیکھ سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کسان سمیلن کسانوں کی زندگیوں کو آسان بنانے، ان کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور جدید زرعی تکنیک کو فروغ دینے کا ایک ذریعہ ہے۔’’آج 600 سے زیادہ پردان منتری سمردھی کیندر کا افتتاح کیا گیا ہے۔
پی ایم کسان سمان ندھی کے طور پر کروڑوں کسان خاندانوں کو 16,000 کروڑ روپے کی ایک اور قسط بھی جاری کی گئی ہے۔جناب مودی نے مزید کہا اور خوشی کا اظہار کیا کہ یہ قسط دیوالی سے عین قبل کسانوں تک پہنچ رہی ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…