وزیراعظم مودی پہنچے بھوپال، وزیر اعلیٰ شیوراج نے کیا استقبال
بھوپال، یکم اپریل(ہ س)۔ وزیراعظم نریندر مودی اپنے ایک روزہ دورے پر آج (ہفتہ) بھوپال پہنچ گئے ہیں۔ وہ صبح تقریباً 9.30 بجے ہندوستانی فضائیہ کے خصوصی طیارے کے ذریعے اسٹیٹ ہینگر پہنچے۔ مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، گورنر منگو بھائی پٹیل، وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان اور ریاستی وزیر داخلہ نروتم مشرا نے ریاستی ہینگرپر ان کا استقبال کیا۔
یہاں سے وزیراعظم مودی فوج کے ہیلی کاپٹر سے لال پریڈ گراؤنڈ کے لیے روانہ ہوئے۔ وہاں وہ کشابھاو ٹھاکرے آڈیٹوریم میں جوائنٹ کمانڈرز کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد دوپہر 3:05 بجے تک میٹنگ کریں گے۔ دوپہر 3:15 بجے، رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن سے ملک کی 11ویں وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر نئی دہلی کے لیے روانہ کریں گے۔ وہ اس ٹرین کے مختصر سفر کے دوران اسکولی بچوں سے بھی بات چیت کریں گے۔