قومی

وزیر اعظم نریندرمودی نے بلاس پور، ہماچل پردیش ایمس کا افتتاح کیا

ہماچل کے بلاس پور میں ایمس کے آغاز کے ساتھ ہی ڈائلیسس کی سہولت دستیاب ، 247 ایکڑ پر پھیلے 750 بستروں والے ایمس میں جدید ترین سہولیات

ہماچل پردیش میں صحت کے شعبے میں ایک نئے دور کا آغاز

شملہ، 05 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

 وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز وجے دشمی کے موقع پر ہماچل پردیش کے لوگوں کو صحت کے شعبے میں ایک بڑا تحفہ دیا ہے۔ انہوں نے بلاس پور ضلع کے کوٹھی پورہ میں 1470 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کردہ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کا افتتاح کیا۔

اس کے بعد وزیر اعظم نے ایمس کیمپس کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ہماچل پردیش کے گورنر راجندر وشواناتھ آرلیکر، ایم پی اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، وزیر اعلی جے  رام ٹھاکر، مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر اور ایمس کے ڈائریکٹر موجود تھے۔

وزیر اعظم نے 3 اکتوبر 2017 کو یہاں ایمس کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ اس کے بعد 21 جنوری 2019 کوبھومی پوجن کے بعد جون 2019 میں اس کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا۔

ایمس کی تعمیر کے ساتھ ہی ہماچل پردیش میں صحت کے شعبے میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ اب ریاست اور ضلع کے لوگوں کو سنگین بیماریوں کے علاج کے لیے پی جی آئی چنڈی گڑھ سے رجوع نہیں کرنا پڑے گا۔

247 ایکڑ پر پھیلا ہوا یہ جدید ترین اسپتال 750 بستروں پر مشتمل ہے جس میں 18 اسپیشلٹی اور 17 سپر اسپیشلٹی ڈیپارٹمنٹس، 18 ماڈیولر آپریشن تھیٹرز، 64 آئی سی یو بیڈ ہیں۔ اسپتال 24 گھنٹے ایمرجنسی اور ڈائیلاسز کی سہولیات، جدید تشخیصی مشینیں جیسے الٹراسونوگرافی، سی ٹی اسکین، ایم آر آئی وغیرہ، امرت فارمیسی اور جن اوشدھی کیندر اور 30 بستروں والے آیوش بلاک سے لیس ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago