قومی

وزیراعظم نے بابا کیدار کی پوجا ارچنا کر قوم کی فلاح و بہبود کی تمنا کی

کیدارناتھ کی تعمیر نو کے کام میں لگے کارکنوں سے کی ملاقات، حوصلہ افزائی کی

کیدارناتھ روپ وے سے صرف ا?دھے گھنٹے میں دھام کی دوری ہوگی طے

وزیر اعظم نے آدی شنکراچاریہ کی سمادھی پر پہنچ کر کئے درشن

وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو مختلف ترقیاتی کاموں کی پیش رفت سے آگاہ کیا

دہرادون، 21 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

 وزیر اعظم بننے کے بعد نریندر مودی نے جمعہ کو چھٹی بار بابا کیدار کے دھام پہنچ کر ماتھا ٹیکا۔ اس دوران کیدارناتھ دھام میں پوجا ارچنا کرتے ہوئے انہوں نے ملک کی بھلائی اور خوشحالی کی تمنا کی۔

آدی گرو شنکراچاریہ کی سمادھی کے مقام پر پہنچ کر درشن کئے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے بھگوان نندی کا آشیرواد لے کر مندر کی پری کرما کی۔

مندر میں پوجا کرنے کے بعد وہ باہر آکر عوام کا مبارکباد قبول کیا۔ ان کے لباس نے سب کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی۔ اس موقع پر گورنر لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) جنرل گرمیت سنگھ اور وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی بھی موجود تھے۔

سفید لباس میں ملبوس لال پہاڑی ٹوپی پہنے وزیراعظم نے تیرتھ پروہت سماج کا استقبال کیا۔ مندر کا کیمپس شیو بھجنوں سے گونج اٹھا۔وزیر اعظم جیسے ہی بابا کیدار کو خراج عقیدت پیش کرکے مندر کے گربھ گرہ کی طرف بڑھے تو بھگوان بھولے کے سامنے اپنا سر جھکا دیا۔

بھگوان کیدار کا ردرابھیشیک کرنے کے بعد ا?دھے گھنٹے تک پوجا ارچنا کی۔ پوجا کی تکمیل کے بعد،گربھ گرہ سے باہر آکر، بھگوان نندی کا آشیرواد لے کر، مندر کی پریکرما کی۔

وزیر اعظم نے اے ٹی وی (آل ٹیرل وہیکل) کی تعمیر نو کے کاموں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے گوری کنڈ سے کیدارناتھ تک روپ وے کا سنگ بنیاد رکھا۔ 1267 کروڑ روپے کی لاگت سے 9.7 کلومیٹر تعمیر کیا جائے گا۔ اس روپ وے کی تعمیر سے عقیدت مندوں کو بابا کیدار کے درشن کرنے میں آسانی ہوگی۔

یاتریوں کو گوری کنڈ سے کیدارناتھ پہنچنے میں 6 سے 7 گھنٹے لگتے ہیں۔ اس روپ وے کی تعمیر سے یہ سفر صرف آدھے گھنٹے میں مکمل ہو جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ 2013 کی تباہی کے بعد دھام میں تعمیر نو کا کام کیا جا رہا ہے۔ تعمیر نو کا یہ کام وزیراعظم کے ڈریم پروجیکٹ میں شامل ہے۔

بابا کے درشن کے بعد وزیر اعظم نے آدی گرو شنکرآچاریہ کی سمادھی مقام پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔ انہوں نے کیدارناتھ تعمیر نو کے کام کا معائنہ کیا۔ وزیر اعظم کے استقبال کے لیے مندر کے چاروں طرف ریڈ کارپیٹ بچھایا گیا تھا۔

وزیر اعظم نریندر مودی ہماچل پردیش کے خاص لباس چولا ڈورا اور پہاڑی ٹوپی کے ساتھ سفید لباس میں نظر آئے۔ یہ لباس وہاں کی خواتین نے تیار کیا ہے۔

اس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے منداکنی آستھا پتھ اور سرسوتی آستھا پتھ کا دورہ کرکے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے کیدارناتھ میں جاری مختلف تعمیر نو اور ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔

وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے مختلف ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کے بارے میں وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے کیدارناتھ میں تعمیر نو کے کام میں لگے کارکنوں کے ساتھ بیٹھ کر ان سے بات چیت کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

اس سے قبل صبح وزیراعظم ایئر فورس کے خصوصی طیارے میں جولی گرانٹ ایئرپورٹ پہنچے۔ گورنر، وزیر اعلیٰ، مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ اور اسمبلی اسپیکر ریتو کھنڈوڈی بھوشن، وزراء سبودھ انیال، چندن رام داس، ریکھا آریہ اور دیگر وزراء  اور معززین نے ان کا استقبال کیا۔ یہاں سے وزیر اعظم براہ راست ہوائی جہاز سے کیدارناتھ پہنچے۔

اس موقع پر پریم چندر اگروال، ایم ایل اے شیلا رانی راوت، چیف سکریٹری ڈاکٹر ایس ایس سندھو، ضلع مجسٹریٹ رودرپریاگ میور دیکشت، ایس پی آیوش اگروال، تیرتھ پروہت ونود شکلا، لکشمی نارائن، کبیر ناتھ اور دیگر معززین موجود تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago