قومی

یوپی میں کوئی مجرم آزاد نہیں، یا تو جیل میں ہے یا مارا گیا: وزیر اعلیٰ

یوپی میں کوئی مجرم آزاد نہیں، یا تو جیل میں ہے یا مارا گیا: وزیر اعلیٰ

لکھنؤ، 21 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اتر پردیش میں قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے میں ریاستی پولیس کے تعاون کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی جرائم اور مجرموں کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی اور پولیس کی فعالیت کا نتیجہ ہے کہ آج ریاست میں منظم جرائم کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ ایسے مجرم یا تو جیل میں بند ہیں یا پولیس کارروائی کے دوران مارے گئے ہیں۔ ریاست میں خواتین، لڑکیاں، کمزور طبقات اور تاجر آج  محفوظ ہیں۔ ہر تہوار امن اور ہم آہنگی کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ معاشرے میں ہم آہنگی ہے۔

یوم پولیس کے موقع پر پولیس کے بہادر جوانوں کی جرات، بہادری اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے پولیس اہلکاروں کو اب تک دیا جانے والا موٹر سائیکل الاؤنس دو سو روپے سے بڑھا کر پانچ سو روپے کرنے کا اعلان کیا۔

انکاؤنٹر میں 166 خطرناک مجرم مارے گئے

اتر پردیش میں پولیس کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اب تک 44 ارب 59 کروڑ روپے کے اثاثوں کو ضبط یا تباہ کیا جا چکا ہے۔ یہاں بیٹیوں کے لیے اسکول  اور  غریبوں کے لیے گھر بنائے جارہے ہیں۔ 30 مارچ 2017 سے 13 اکتوبر 2022 تک ریاست بھر میں 166 مجرم مارے گئے اور 4453 زخمی ہوئے۔ گینگسٹر پر 58,648 پر کارروائی کی گئی اور 807 پر این ایس اے  کے تحت کارروائی کی گئی۔ 50 مافیا اور ان کے ارکان کی تقریباً 2268 کروڑ روپے کی جائیدادیں ضبط یا تباہ کی گئیں۔ جس میں 01 مافیا اور اس کے 08 ساتھی بھی مقابلے میں مارے گئے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago