Categories: قومی
وزیر اعظم 28 اپریل کو آسام کا دورہ کریں گے
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">نئی دہلی،  26/ اپریل 2022 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 28 اپریل 2022 کو آسام کا دورہ کریں گے۔ وہ کاربی آنگ لونگ ضلع میں دیپھو کے مقام پر تقریباً گیارہ بجے صبح ’امن، اتحاد و ترقی ریلی‘ سے خطاب کریں گے۔ پروگرام کے دوران وہ تعلیمی شعبے سے متعلق متعدد پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ اس کے بعد دوپہر میں تقریباً <span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">1:45<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";"> بجے وزیر اعظم ڈبروگڑھ میں واقع آسام میڈیکل کالج پہنچیں گے اور ڈبرو گڑھ کینسر ہاسپیٹل کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ بعد میں سہ پہر تین بجے وہ ڈبروگڑھ میں کھانیکر گراؤنڈ میں منعقد ہونے والی ایک عوامی تقریب میں شرکت کریں گے، جہاں وہ مزید چھ کینسر اسپتالوں کو قوم کے نام وقف کریں گے اور سات نئے کینسر اسپتالوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">وزیر اعظم کاربی آنگ لونگ کے دیپھو میں
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">خطہ میں امن اور ترقی کے تئیں وزیر اعظم کی غیر متزلزل عہد بستگی کو اس وقت مزید تقویت حاصل ہوئی جب حال ہی میں حکومت ہند اور حکومت آسام نے چھ کاربی ملیٹینٹ جماعتوں کے ساتھ میمورنڈم آف سیٹلمنٹ (ایم او ایس) پر دستخط کئے۔  میمورنڈم آف سیٹلمنٹ نے خطے میں امن کے ایک نئے عہد کا آغاز کیا ہے۔ امن،  اتحاد و ترقی کے موضوع پر وزیر اعظم کے خطاب سے پورے خطے میں امن سے متعلق اقدامات کو زبردست تقویت ملے گی۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">وزیر اعظم ویٹرنری کالج (دیپھو)، ڈگری کالج (مغربی کاربی آنگ لونگ) اور ایگریکلچرل کالج (کولونگا، مغربی کاربی آنگ لونگ) کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ 500 کروڑ روپئے سے زیادہ کے یہ پروجیکٹ خطے میں ہنرمندی کے فروغ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">پروگرام کے دوران وزیر اعظم 2950 سے زیادہ امرت سروور پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ ریاستی حکومت تقریباً 1150 کروڑ روپئے کی مجموعی لاگت سے ان امرت سرووروں کو ترقی دینے کا کام کرے گی۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">وزیر اعظم ڈبروگڑھ میں
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">آسام کینسر کیئر فاؤنڈیشن، جو کہ حکومت آسام اور ٹاٹا ٹرسٹ کی ایک مشترکہ کمپنی ہے، پوری ریاست میں 17 کینسر کیئر ہاسپٹلس کی تعمیر کا کام کررہی ہے۔ اس پروجیکٹ کے نفاذ کا مقصد جنوبی ایشیا کے سب سے بڑے اور سستے کینسر کیئر نیٹ ورک کی تعمیر کرنا ہے۔ پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کے تحت، 10 اسپتالوں میں سے 7 اسپتالوں کی تعمیر کا کام مکمل ہوچکا ہے، جبکہ تین اسپتالوں کی تعمیر مختلف مراحل میں ہے۔ پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے میں سات نئے کینسر اسپتالوں کی تعمیر کی جائے گی۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">وزیر اعظم پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کے تحت مکمل ہوچکے 7 کینسر اسپتالوں کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ یہ کینسر اسپتال ڈبروگڑھ، کوکراجھار، بارپیٹا، دارنگ، تیزپور، لکھیم پور اور جورہاٹ میں تعمیر کئے گئے ہیں۔ وزیر اعظم پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کے تحت ڈھبری، نلباری، گولپارا، ناگاؤن، سیوساگر، تنسکیا اور گولاگھاٹ میں تعمیر ہونے والے سات نئے کینسر اسپتالوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
1 year ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
1 year ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
1 year ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
1 year ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
1 year ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
1 year ago