قومی

وزیر اعظم نریندر مودی 10 مئی کو راجستھان کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی 10 مئی کو راجستھان کا دورہ کریں گے


وزیر اعظم 5500 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے. اور انہیں قوم کے نام وقف کریں گے

کثیر مقصدی سڑک اور ریل سیکٹر کے پروجیکٹس کنیکٹیویٹی کو فروغ دیں گے اور تجار ت اور کامرس کے لئے سہولت بھی پیدا کریں گے

ادے پور ریلوے اسٹیشن کی از سر نو ترقی کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیر اعظم ابو روڈ میں برہما کماریوں کے شانتی ون کمپلیکس جائیں گے. اور سپر اسپیشلٹی چیریٹیبل گلوبل اسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 10 مئی کو راجستھان کا دورہ کریں گے۔صبح تقریباً 11 بجے وزیر اعظم ناتھاواڑا میں شری ناتھ جی مندر جائیں گے. اور صبح تقریباً 11 بج کر 45 منٹ پر  وہ ناتھ واڑا میں مختلف ترقیاتی اقدامات کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے بعد، سہ پہرتقریباً سوا تین  بجے، وزیر اعظم ابو روڈ میں برہما کماریوں کے شانتی ون کمپلیکس  بھی جائیں گے۔

وزیر اعظم ناتھ واڑا میں پی ایم

وزیر اعظم5500 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کئی پروجیکٹوں کا افتتاح. اور سنگ بنیاد رکھیں گے اور انہیں قوم کے نام وقف کریں گے۔ ان منصوبوں کی توجہ خطے میں  بنیادی ڈھانچے اور کنیکٹیویٹی کو فروغ دینے پر ہوگی۔ سڑک اور ریلوے کے شعبے کے منصوبے سامان اور خدمات کی نقل و حرکت میں بھی سہولت فراہم کریں گے. اس طرح  کامرس اورتجارت  کو فروغ ملے گا اور خطے کے لوگوں کی سماجی و اقتصادی حالت بہتر ہوگی۔

وزیر اعظم  راجسمند اور ادے پور میں دو لین  کے لئے.  اپ گریڈیشن کے لیے سڑک کی تعمیر کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم عوام کے لیے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے ادے پور ریلوے اسٹیشن کی از سر نو تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ گیج کنورژن پروجیکٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے. اور راجسمند میں ناتھ واڑا سے ناتھ واڑا ٹاؤن تک  ایک نئی لائن کے قیام کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

مزید برآں، وزیر اعظم قوم کوتین قومی شاہراہ پروجیکٹس وقف کریں گے. جن میں 114 کلومیٹر طویل چھ لین والی  ادے پور سے  قومی شاہراہ این ایچ48 کے شاملا جی سیکشن؛قومی شاہراہ 25 کے بار-بلارا-جودھ پور سیکشن کو پختہ  کرنے کے ساتھ4 لین  کو  110 کلومیٹر طویل. اورچوڑااور  مستحکم کرنے کے علاوہ قومی شاہراہ ای 58   کے سیکشن کے ساتھ 47 کلومیٹر دو لین لین شامل ہیں۔

وزیر اعظم برہما کماریوں کے شانتی ون کمپلیکس میں

وزیر اعظم کی خصوصی توجہ پورے ملک میں روحانی تجدید کو تحریک دینے پر مرکوز ہے۔ ان  کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، وزیر اعظم برہما کماریوں کے شانتی ون کمپلیکس کا دورہ کریں گے۔ وہ ایک سپر اسپیشلٹی چیریٹیبل گلوبل اسپتال، شیومنی اولڈ ایج ہوم کے دوسرے مرحلے. اور نرسنگ کالج کی توسیع کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ سپر اسپیشلٹی چیریٹیبل گلوبل ہسپتال ابو روڈ میں قائم کیا جائے گا. جو 50 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ یہ عالمی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرے گا. اور خاص طور پر خطے کے غریبوں اور قبائلی لوگوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago