فکر و نظر

مولانا یٰسین اختر مصباحی کاانتقال تحریر وقلم کا عظیم خسارہ: سید محمد اشرف کچھوچھوی

جامعہ اشرفیہ مبارک پور کی مجلس شوریٰ کے رکن اور سابق استاذ رئیس التحریرحضرت علامہ یٰسین اختر مصباحی رحمۃ اللہ علیہ کے  انتقال پر آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ کے بانی وقومی صدر و ورلڈ صوفی فورم کے چیئرمین حضرت سید محمد اشرف کچھوچھوی نے  آپ کے اہل خانہ،محبین مخلصین،اعزہ واقربا سے اظہار تعزیت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ مولیٰ تعالیٰ مولانا موصوف کو جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور درجات بلند فرمائے۔

حضرت نے کہا کہ علامہ یٰسین اختر مصباحی ایک مشہور عالم دین ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے قلم کار تھے۔انہوں نے جو گابائی،جامعہ نگر اوکھلا نئی دہلی کے علاقے میں قادری مسجدو ایک ادارہ دار القلم قائم کیا ہے جو آپ کی مستقل پہچان ہے اوردہلی کے مسلمانوں کے لیے سرمایہ ہے ساتھ ہی متعدد کتابیں ان کی یادگار ہیں۔ان کے انتقال سے تحریر وقلم کابڑا نقصان ہوا ہے،اراکینِ آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ ان کے انتقال سے افسردہ ہیں۔

Dr. R. Misbahi

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago