Categories: قومی

کل جماعتی میٹنگ کے لیے جموں وکشمیر کے سیاسی رہنما دہلی پہنچے

کل جماعتی میٹنگ: محبوبہ مفتی سمیت کئی لیڈران نئی دہلی پہنچ گئے

سری نگر، 23 جون (انڈیا نیرٹیو)

کل جماعتی میٹنگ میں شرکت کے لیے محبوبہ مفتی اورسیدالطاف بخاری سمیت کئی لیڈران نئی دہلی پہنچ گئے جب کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ جمعرات کی صبح دہلی روانہ ہوجائیں گے۔ مرکزکی طرف اہم ترین میٹنگ کے لیے مدعوکئے گئے 14 سینئر لیڈروں میں سے کئی ایک لیڈر بشمول محبوبہ مفتی بدھ کے روز نئی دہلی روانہ ہوگئیں جب کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ جمعرات کی صبح سارھے 9 بجے میٹنگ میں شرکت کیلئے دہلی روانہ ہونگے۔

محمد یوسف تاریگامی بدھ کوصبح ہی سری نگرسے دہلی روانہ ہوگئے ہیں جبکہ کچھ ایک لیڈران پہلے ہی نئی دہلی میں موجودہیں۔ اس دوران معلوم ہواکہ جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد لون گزشتہ روز ہی دہلی چلے گئے ہیں۔ جموں و کشمیر نیشنل پیتھرس پارٹی کے سربراہ پروفیسر بھیم سنگھ بھی دہلی پہنچ چکے ہیں۔

خیال رہے اس کل جماعتی اجلاس میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے علاوہ محبوبہ مفتی، غلام نبی آزاد، محمد یوسف تاریگامی، سیدالطاف بخاری، سجادغنی لون، مظفرحسین بیگ، پروفیسر بھیم سنگھ، جی اے میر، رویندر رینا، کویندرگپتا اوردیگر کئی لیڈران بھی شرکت کررہے ہیں۔ بروزجمعرات کویہ سبھی مدعو لیڈران وزیراعظم نریندرمودی کی سرکاری رہائش گاہ پرموجود رہیں گے، جہاں سہ پہر تین بجے میٹنگ وزیراعظم مودی کی صدارت میں منعقد ہورہی ہے، جس میں مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ، وزیردفاع راجناتھ سنگھ، وزیراعظم آفس میں تعینات مرکزی وزیرڈاکٹر جتندر سنگھ اوردیگر لیڈران بھی شامل ہوں گے۔

وزیر اعظم مودی سے جموں و کشمیر کے رہنماؤں کی ملاقات ایک مناسب قدم: مایاوتی

اترپردیش کی سابق وزیر اعلیٰ اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر مایاوتی نے کہا کہ جموں وکشمیر کے 14 رہنماؤں سے 24 جون کو وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات ایک مناسب قدم ہے۔ مایاوتی نے کہا کہ تقریبا دو برس کے وقفہ کے بعد یہاجلاس سے نتیجہ خیز ثابت ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر اسمبلی نشستوں اور عام انتخابات کے لیے جاری حد بندی کے کام کو جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کو اپنے وعدے اور دعوے کے مطابق جموں و کشمیر کی صورت حال کی بحالی کے لیے کوششیں تیز کرنی چاہئیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago