Categories: قومی

مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے متنازعہ بیان پر سیاست گرم، بی جے پی نے بھی پلہ جھاڑا

مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے متنازعہ بیان پر مہاراشٹر میں سیاست گرم ہوگئی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بھی گورنر کے بیان سے کنارہ کشی اختیار کی ہے۔ بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ سمبھاجی راجے بھوسلے نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ گورنر کو اس طرح بار بار متنازعہ بیان دینے پر واپس بلایا جائے۔ تاہم اس پر گورنر کوشیاری نے کہا کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی مہاراشٹر بنانے میں مراٹھی لوگوں کا بہت بڑا حصہ ہے اور انہیں مہاراشٹر کا گورنر ہونے پر بھی فخر ہے۔

گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے کل ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر گجراتی راجستھانی لوگوں کو ممبئی سے نکال دیا جائے تو یہاں پیسہ نہیں بچے گا۔ اس کے بعد ممبئی ملک کی مالیاتی راجدھانی نہیں رہے گا۔

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا کہ گورنر کا بیان ذاتی ہے۔ گورنر سے اپیل کریں گے کہ وہ ایک ذمہ دار عہدے پر بیٹھے ہیں، اس لیے متنازعہ بیانات نہ دیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ممبئی سمیت مہاراشٹرا کی ترقی میں بہت تعاون کیا گیا ہے۔

نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ بی جے پی گورنر کے بیان سے بالکل متفق نہیں ہے۔ مراٹھی بولنے والوں نے ممبئی اور مہاراشٹر کی ترقی میں انمول حصہ ڈالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ایک مخصوص سماج کے پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ اس وقت ان کے منہ سے یہ لفظ نکلا ہے، جب کہ گورنر خود مہاراشٹر کا احترام کرتے ہیں۔

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار نے کہا کہ اس گورنر کے بارے میں کیا کہا جائے، وہ بار بار غلط بیانی کر رہے ہیں۔ پہلے شیواجی مہاراج، پھر مہاتما جیوتیبا پھولے اور اب اس قسم کا اظہار۔

این سی پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل نے گورنر کو سوچ سمجھ کر بات کرنے کا مشورہ دیا ہے

مہاراشٹر پردیش کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے کہا کہ گورنر جان بوجھ کر اس طرح کا تضحیک آمیز بیان جاری کرکے مہاراشٹر کی توہین کررہے ہیں۔ مرکزی حکومت کو فوری طور پر گورنر کو واپس بلانا چاہئے اور جو مہاراشٹر کو سمجھتا ہے اسے گورنر بنایا جائے۔

مہاراشٹر نو نرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے نے کہا کہ گورنر جان بوجھ کر اس طرح کے تاثرات جاری کرتے ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ مہاراشٹر کے لوگ اس بات کو نہیں سمجھتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر گورنر کو ریاست کی تاریخ کا علم نہیں ہے تو وہ بے لگام بیانات نہ دیں۔ مراٹھی لوگوں نے مہاراشٹر کا ماحول اس طرح بنایا ہے کہ تمام ریاستوں کے لوگ یہاں آکر روزی روٹی کما رہے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago