Categories: قومی

اقلیتوں کو قانونی سہولت اور مدد کے لیے قومی اقلیتی کمیشن نے بنایا پورٹل

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نئی دہلی،18جون(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ملک کے دور دراز کے علاقوں میں رہنے والے اقلیتی طبقات کے لوگوں کو گھر بیٹھے قانونی سہولیات اور مدد مہیا کرانے کے لئے قومی اقلیتی کمیشن نے ایک پورٹل کی شروعات کی ہے۔ اس پورٹل کے ذریعہ سے اقلیتی فرقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو گھر بیٹھے اپنی شکایت درج کرانے اور شکایت پر کی جانے والی کارروائی کو اپنے کمپیوٹر سیٹ یا موبائل پر دیکھنے کا بھی موقع دستیاب کرایا گیا ہے۔ کمیشن نے ملک کے چھوٹے چھوٹے گاوں، دیہات اور قصبوں وغیرہ میں رہنے والوں کی سہولت کو دھیان میں رکھتے ہوئے اس پورٹل کی شروعات کی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قومی الیتی کمیشن کی تشکیل اقلیتی فرقہ کے مفاد کی حفاظت کرنے انہیں قانونی مدد اور سہولیات مہیا کرانے کے لیے کیا گیا ہے۔ اقلیتی فرقہ کے ساتھ ہونے والی تفریق کو روکنے کے لئے یا اقلیتوں پر ہونے والے کسی بھی طرح کے ظلم وغیرہ پر ریاستی حکومتوں کے ساتھ بات چیت کرکے اسے حل کرانے کا کام کمیشن کرتا ہے۔ اقلیتی کمیشن کا دفتر دہلی میں ہونے کی وجہ سے زیادہ تر شکایتیں وغیرہ خط کے ذریعہ سے کمیشن کو پہنچتی ہیں اور کمیشن بھی خط کے ذریعہ سے ہی اس کو حل کرنے کی کارروائی کرتا ہے۔ اس عمل میں کافی وقت لگ جاتا ہے اور لوگوں کو انصاف ملنے میں تاخیر ہوتی ہے۔ کمیشن نے ایسی تمام مشکلات کو دھیان میں رکھ کر لوگوں کو فوری انصاف دلانے کے لئے پورٹل کی شروعات کی ہے۔ اس پورٹل کو کمپیوٹر اور موبائل پر آسانی سے کھولا جاسکتا ہے۔ پورٹل پر شکایت کے ساتھ ساتھ متعلقہ کاغذات کو اپلوڈ کرنے کی بھی سہولت دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شکایت کنندہ کو کمیشن کے ذریعہ کی گئی کارروائی سے روشناس کرانے کی بھی پورٹل میں سہولت دی گئی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
شکایت کنندہ اپنی شکایت پر کی جانے والی کارروائی کو براہ راست پورٹل پر دیکھ بھی سکتا ہے اور ٹریس بھی کرسکتا ہے۔ قومی اقلیتی کمیشن کے نائب صدر عاطف رشید نے بتایا کہ اس پورٹل کے بننے سے کمیشن کا کام کاج پوری طرح سے شفاف اور کافی آسان ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کی شکایتوں کاحل اس کے ذریعہ جلد سے جلد کیا جائے گا۔ ملک کے دور دراز کے علاقوں میں رہنے والے اقلیتوں کو کمیشن تک پہنچانے میں اب زیادہ وقت نہیں لگے گا بلکہ وہ چند منٹوں میں ہی اپنی شکایت کمیشن تک پہنچا سکتے ہیں اور کمیشن ان کی شکایت کو اسی کے ذریعہ سے متعلق افسروں کو بھیج کر ان سے جواب طلب کرسکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کمیشن کے اس پورٹل کے ذریعہ لوگوں کو انصاف ملنے میں اب زیادہ وقت کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا بلکہ انہیں جلد سے جلد انصاف دلانے کی کوشش کی جائے گی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago