کیوڑیا میں قومی یوم اتحاد کی تقریبات میں کہا۔ہوں میں یہاں پر لیکن من موربی کے متاثرین سے جڑا
کیوڑیا/نئی دہلی، 31 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)
وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز کہا کہ ماضی کی طرح ہی ہندوستان کے عروج سے پریشان ہونے والی طاقتیں آج بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی ہمارے دشمن ذات پات، زبان اور نسل کی بنیاد پر ملک کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم اسٹیچو آف یونٹی، کیوڑیا میں قومی یوم اتحاد کی تقریبات سے خطاب کر رہے تھے۔ موربی کیبل برج حادثے پر جذباتی ہوئے مودی نے کہا کہ میں ایکتا نگر میں ہوں، میرا دل موربی کے متاثرین سے جڑا ہوا ہے۔
شاید میں نے اپنی زندگی میں بہت کم ہی ایسا درد محسوس کیا ہوگا۔ ایک طرف ہمدردی سے لبریز دکھی دل ہے تو دوسری طرف فرض کی راہ ہے۔ جن لوگوں کو اپنی جان گنوانی پڑی، میں ان خاندانوں کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کیوڑیا میں روایتی رقص کرنے کے لیے ملک بھر سے منڈلیاں آتی ہیں لیکن حالات کے پیش نظر ان کا پروگرام منسوخ کر دیا گیا ہے۔ آزادی کے امرت مہوتسو کے پیش نظراس سال کے یوم قومی اتحاد کو خاص قرار دیتے ہوئے مودی نے کہا کہ میں 2022 میں قومی اتحاد کے دن کو ایک خاص موقع کے طور پر دیکھ رہا ہوں۔
یہ وہ سال ہے جب ہم نے آزادی کے 75 سال مکمل کیے ہیں۔ ہم نئیعزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان کے پاس سردار پٹیل جیسی قیادت نہ ہوتی تو کیا ہوتا؟
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…