Categories: قومی

مصروفیت کے باوجود وزیر اعظم مودی کاایک کسان کے نام خط

پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا غیر یقینی موسمی حالات سے وابستہ جوکھم کو کم کر کے محنتی کسانوں کے اقتصادی مفادات کے تحفظ میں مسلسل اہم کردار ادا کر رہی ہے:وزیراعظم

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی مصروفیات سے وقت نکالتے ہوئے نینی تال کے کسان کھیمانند کو ایک خط لکھا ہے ، جس میں انہوں نے پردھان منتری فصل بیمہ یوجناکے علاوہ کاشتکاری سے متعلق دیگر اسکیموں پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے جمعرات کے روز اتراکھنڈ کےنینی تالمیں رہنے والے کھیمانند کو ایک خط لکھا۔ اس خط میں ، وزیر اعظم نے کہا کہ پچھلے پانچ سالوں میں ، پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا جامع کوریج اور شفاف دعوے کے تصفیہ کے عمل کے ذریعے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے وقف ہماری کاوشوں اور پختہ ارادوں کی ایک اہم مثال کے طور پر سامنے آئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمہ جہت ترقی کے وژن کے ساتھ ملک تیزی سے ایک مضبوط ، خوشحال اور خود انحصار ہندوستان کی تعمیر کی طرف گامزن ہے۔

کھیما نند نے’نمو ایپ‘ کے ذریعے وزیر اعظم مودی کو پیغام بھیجا اور انہیں پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کے پانچ کامیاب سال مکمل کرنے اور حکومت کی دیگر کوششوں پر مبارکباد پیش کی۔ اس خط کے جواب میں ، وزیر اعظم مودی نے اپنے خیالات سانجھا کرنے کے لیےان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا PM / FBYغیر یقینی موسمی حالات سے وابستہ جوکھم کو کم کر کے محنتی کسانوں کے اقتصادی مفادات کے تحفظ میں مسلسل اہم کردار ادا کررہی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ آج کروڑوں کسان اپنے لیے سازگار اس بیمہ اسکیم کے فائدے حاصل کررہے ہیں۔ انھوں نے نینی تال کے کھیما نند کے ایک خط کے جواب میں یہ بات کہی۔

کھیما نند نے PM/FBYکے پانچ سال کامیابی سے مکمل ہونے اور حکومت کی دوسری کوششوں پر نریندرمودی ایپ کے ذریعہ وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی تھی۔زراعت اور کسانوں کی بہبود کے تئیں حکومت کی پرعزم کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے جناب مودی نے لکھا کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران، اسکیم کے جامع نفاذ اور شفاف طریقے سے دعووں کو نمٹانے کے عمل کی بدولت، فصل بیمہ کی یہ اسکیم، کسانوں کی بہبود کے لیے حکومت کی پرعزم کوششوں کی ایک مثال کے طور پر اُبھری ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج کسانوں کی راہ میں حائل ہر چھوٹی اور بڑی پریشانی کو دور کرنے کےلیے ٹھوس کوششیں کی جارہی ہیں۔جناب مودی نے ملک کی ترقی میں عوام کے رول اور تعاون کی ستائش کی اور تحریر کیا کہ آج ملک، ہمہ جہت ترقی کے نظریہ کے ساتھ ایک مضبوط، خوش حال اور خودکفیل بھارت کے قیام کی جانب تیزی سے پیش قدمی کررہا ہے۔جناب مودی نے، زراعت سمیت مختلف شعبوں کو بہتر بنانے اور ملک کو ترقی کی نئی اونچائیوں تک لے جانے کی غرض سے حکومت کے ذریعہ کی جارہی لگاتار کوششوں کے بارے میں قابل قدر خیالات پیش کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایسے پیغامات، ملک کی خدمات کیلئے خود کو وقف کردیئے کے لیے انہیں ایک نئی توانائی عطا کرتے ہیں۔وزیراعظم روزانہ بہت مروف رہتے ہیں اور بہت کم لوگوں کو علم ہے کہ جب بھی انہیں وقت ملتا ہے وہ لوگوں کے خطوط اور پیغامات کا جواب دینے کے موقع سے نہیں چوکتے۔

یوں تو وزیراعظم نریندر مودی کے روز مرہ کا معمول کافی مشغول رہتا ہےمگر کم ہی لوگوں کو یہ پتہ ہوگا کہ انہیں جب بھی موقع ملتا ہے وہ اپنی مشغولیت سے وقت نکال کر لوگوں کے خطوط اور ان کے پیغامات کا جواب دینے سے چوکتے نہیں ہیں۔ ایسا ہی ایک خط ملا ہے نینی تال، اتراکھنڈ کے کھیمانند کو جنہوں نے نریندر مودی ایپ (نمو ایپ) پی ایم کو پیغام بھیج کر پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کے پانچ کامیاب برس پورے ہونے اور حکومت کی دیگر کوششوں کے لیے مبارک باد دی تھی۔ اب وزیراعظم نے کھیمانند کو خط لکھ کر انہیں ان کے بیش قیمتی خیالات مشترک کرنے کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیراعظم نے خط میں لکھا ہے ’’زراعت سمیت مختلف شعبوں میں اصلاحات اور ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیےحکومت کے ذریعے کی جارہی پائیدار کوششوں پر اپنے بیش قیمت خیالات ساجھا کرنے کیلئے آپ کا شکریہ۔ ایسے  پیغامات مجھے ملک کی خدمت میں جی جان سے جٹے رہنے کی نئی توانائی دیتے ہیں‘‘۔

پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا ’’پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا موسم کی غیریقینی کیفیت سے جڑے جوکھم کو کم کرکے محنتی کسان بھائیو اور بہنوں کے اقتصادی مفادات کا تحفظ کرنے میں لگاتار اہم کردار نبھارہی ہے۔ کسان موافق بیمہ یوجنا کا فائدہ آج کروڑوں کسان لے رہے ہیں‘‘۔

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے تئیں عہد بند سرکار کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے آگے خط میں لکھا ہے پچھلے برسوں میں وسیع کووریج اور شفافیت کے ساتھ دعوے کے نپٹارے کے عمل کے ذریعے یہ یوجنا کسانوں کی فلاح وبہبود کو پوری طرح وقف ہماری عہد بند کوششوں اور پکے ارادوں کی ایک اہم مثال بن کر اُبھری ہے۔ آج بیج سے لے کر بازار تک کسان بھائی بہنوں کی ہر چھوٹی بڑی دقتوں کو دور کرنے اور انّ داتا کی خوش حالی اور زراعت کی ترقی یقینی بنانے کے لیےمسلسل کوششیں کی جارہی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی وزیراعظم نے ملک کی ترقی میں ہم وطنوں کے تعاون اور ان کے رول کی ستائش کرتے ہوئے لکھا ’’آج ملک ہمہ جہت ترقی کے وِژن کے ساتھ ایک مضبوط، خوش حال اور خودکفیل بھارت بنانے کے لیے تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ تمام شہریوں کے اعتماد سے توانائی حاصل کرکے ملک قومی اہداف کو حاصل کرنے کے لیے عہد بند ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ ملک کو عالمی اسٹیج پر نئی بلندیوں پر لے جانے کی ہماری کوششیں آگے اور تیز ہوں گی‘‘۔

اس سے پہلے کھیما نند نے وزیراعظم مودی کو اپنے پیغام میں فصل بیمہ یوجنا کے پانچ کامیاب برس مکمل ہونے پر مبارک باد دی تھی۔ساتھ ہی کھیمانند نے کہا تھا حکومت وزیراعظم کی قیادت میں مختلف فلاحی اسکیموں کے ذریعے شہریوں اور ملک کی ترقی کے لیےمسلسل کوشش کررہی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago