قومی

پرسار بھارتی کے ڈیجیٹل ونگ- پی بی این ایس کے چیف سمیر کمار کو ملا ‘لوک نائک جے پرکاش ایوارڈ

معاشرے کو بامعنی خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں خصوصی تعاون کے لیے اعزاز سے نوازا گیا

فلم ’متھیلا مکھان‘ کے پروڈیوس کرنے پر پہلے مل چکا ہے باوقار قومی ایوارڈ

نئی دہلی، 22 دسمبر (انڈیا نیریٹو)

پرسار بھارتی کے ڈیجیٹل ونگ – پی بی این ایس کے سربراہ سمیر کمار کو ’’لوک نائک جے پرکاش ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا ہے۔ انہیں یہ ایوارڈ نیشنل یوتھ ٹیلنٹ ایوارڈ کے زمرے میں ملا ہے۔ سمیر کمار مختلف عہدوں پر مجموعی طور پر 14-13 سال تک بڑے پردوں پر کام کرنے کے بعد کچھ الگ کر گزرنے کی مضبوط قوت ارادی سے ملک واپس آئے ہیں۔ وہ زراعت، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، میڈیا کے شعبوں میں کئی اسٹارٹ اپس میں مشیر اور سرمایہ کار بھی رہے ہیں۔ انہیں فلم ’’متھیلا مکھان‘‘ پروڈیوس کرنے پر باوقار قومی ایوارڈ مل چکا ہے۔

لوک نائک جے پرکاش نیشنل آرٹ اینڈ کلچر فاؤنڈیشن اور لوک نائک جے پرکاش انٹرنیشنل اسٹڈی ڈیولپمنٹ سینٹر کے مشترکہ زیراہتمام بدھ کو دہلی کے انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میں لوک نائک نیشنل اسمرتی سمان تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس ایوارڈ کا مقصد معاشرے کی ان شخصیات کو اعزاز بخشنا ہے جنہوں نے معاشرے کو بامعنی خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں خصوصی کردار ادا کیا ہے۔ اسی مقصد سے آج مشہور فنکار، ماہر تعلیم، موسیقار، فلم ساز، آرٹسٹ، مجسمہ ساز، انتظامی افسر، سماجی کارکن، صحافی اور ڈرامہ نگاری وغیرہ جیسے مختلف شعبوں سے وابستہ شخصیات کو اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

اس پروگرام کے ذریعے ان ممتاز شخصیات کا اعزاز دینا جو اپنے انمول علم اور تجربات سے معاشرے کو مالا مال کر رہے ہیں

لوک نائک جے پرکاش نیشنل آرٹ اینڈ کلچر فاؤنڈیشن کے قومی جنرل سکریٹری اروند اوجھا نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے ان ممتاز شخصیات کا اعزاز دینا جو اپنے انمول علم اور تجربات سے معاشرے کو مالا مال کر رہے ہیں نوجوان نسل کے لیے ایک تحریک ہے۔

یہ نہ صرف خاص لوگوں کا احترام ہے، بلکہ آنے والی نسل کو شاندار روایت اور ثقافت سے روشناس کرانا بھی ہے

تنظیم کے قومی سکریٹری اور دہلی یونیورسٹی کے سنسکرت شعبہ کے پروفیسر دیا شنکر تیواری نے بتایا کہ یہ نہ صرف خاص لوگوں کا احترام ہے، بلکہ آنے والی نسل کو شاندار روایت اور ثقافت سے روشناس کرانا بھی ہے۔ تنظیم کے صدر، سینئر ادیب اور سابق آئی اے ایس ہیمنت شیش نے تمام منتخب معزز افراد کو مبارکباد دی۔

ان اعزازات سے نوازا گیا

تقریب میں فنکار اور مفکر پدم شری کپل تیواری کو سنسکرت شیکھر سمان اور ہم عصر پینٹر ارپنا کور کو کلا رتن ایوارڈ دیا گیا۔ اس کے علاوہ پروفیسر سچیدانند مشرا کو تعلیمی اعزاز، اڈیشہ کے سابق ڈائریکٹر جنرل آف پولیس رائیٹر ارون کمار اپادھیائے کو ادب اور فلسفہ ایوارڈ، آرٹ کنزرویشن اینڈ پروموشن ایوارڈ بہار میوزیم کے ڈائریکٹر جنرل انجنی کمار سنگھ کو، کلا سنسکرت سموردھن اعزاز مدھیہ پردیش کے استاد علاؤالدین خان سنگیت اکیڈمی کے ڈپٹی ڈائریکٹر راہل رستوگی کو ، کلا سنسکرت تحریری اعزاز سینئر مصنف اور سابق کامرس کمشنر نرمدا پرساد اپادھیائے اور آلوک پراڑکر کو دیا گیا۔

اس کے علاوہ بھارت ناٹیم کی مشہور ڈانسر پریہ وینکٹا رمن کو سنگیت اعزاز، بصری فنون میں گوا میوزیم کے ڈائریکٹر سبودھ کیرکر، لوک نائک یش اعزاز شملہ کے پولیس آئی جی جئے پرکاش سنگھ کو، لوک کلا ایوارڈ اتر پردیش کے کوہبر آرٹ کے سینئر پینٹر رام شبد سنگھ کو، لوک نائک وششٹ کنٹری بیوشن اعزاز چندی گڑھ یونیورسٹی کے یوتھ ویلفیئر ونگ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اروند سنگھ کانگ کو، پرفارمنگ آرٹس اعزاز اوڈیشہ کی نوجوان ڈرامہ نگار اور اداکار نلنی نہار نائک کو دیا گیا ہے۔

تقریب میں چیف گیسٹ کے طور پر لوک سبھا اسپیکر اوم بڑلا، اسپیشل گیسٹ کے طور پر مرکزی وزیر مملکت برائے تجارت پنکج چودھری، مہمان اعزازی کے طور پر پدم وبھوشن ڈاکٹر سونل مان سنگھ، پدم شری شونا نارائن اور موجودہ سکریٹری برائے امور صارفین روہت سنگھ کو مدعو کیا گیا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago