قومی

صدرجمہوریہ مرمو جمعرات سے ا ڈیشہ کے دو روزہ دورے پر

نئی دہلی، 10 نومبر (انڈیا نیریٹو)

صدر دروپدی مرمو جمعرات سے ا ڈیشہ کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ صدر کے طور پر یہ ان کا ا ڈیشہ کا پہلا دورہ ہوگا۔

راشٹرپتی بھون نے بدھ کو ایک سرکاری بیان میں کہا کہ صدر دروپدی مرمو 10 اور 11 نومبر کو اُڈیشہ کا دورہ کریں گی۔

صدر 10 نومبر کو پوری کے شری جگن ناتھ مندر میں بھگوان جگن ناتھ کی پوجا کے ساتھ اپنے دورے کا آغاز کریں گی۔ اس کے بعد وہ بھونیشور پہنچیں گی جہاں وہ ممتاز مجاہد آزادی اور قائدین کے مجسموں کے سامنے گلہائے عقیدت پیش کریں گی۔ اسی شام صدر جمہوریہ بھونیشور کے راج بھون میں ان کے اعزاز میں منعقد ہونے والے ایک شہری استقبالیہ میں شرکت کریں گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 11 نومبر کو صدر جمہوریہ بھونیشور میں تپوبن ہائی اسکول، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول یونٹ-2 اور کنتلا کماری سبت آدیواسی گرلز ہاسٹل یونٹ-2 کا دورہ کریں گی اور طلباء اور اساتذہ سے بات چیت کریں گی۔ اسی دن وہ بھونیشور کے جے دیو بھون سے مرکزی وزارت تعلیم کے مختلف پروجیکٹوں کا آغاز کریں گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago