Urdu News

صدر جمہوریہ ہند کا اتر پردیش گلوبل انویسٹرز سمٹ -2023 کے اختتامی اجلاس سے خطاب

صدر جمہوریہ ہند 5 سے 8 اگست تک تمل ناڈو اور پڈوچیری کا دورہ کریں گی

صدر جمہوریہ ہند کا اتر پردیش گلوبل انویسٹرز سمٹ -2023 کے اختتامی اجلاس سے خطاب

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (12 فروری 2023) لکھنؤ میں یوپی گلوبل انویسٹرز سمٹ-2023 کے اختتامی اجلاس سے خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ان کا اتر پردیش کا دورہ ریاست کی ترقی کے اس عظیم تہوار کے موقع پر ہو رہا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست ہونے کے علاوہ، اتر پردیش ملک کی معیشت میں شراکت کے لحاظ سے کئی شعبوں میں ہندوستان میں پہلے نمبر پر ہے۔ گندم سمیت غذائی اجناس کی کل پیداوار میں اتر پردیش ہندوستان میں پہلے نمبر پر ہے۔ یہ گنے اور آلو کی پیداوار میں بھی ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔ آم اور مٹر کی پیداوار میں بھی یہ ریاست سب سے زیادہ تعاون کرتی  ہے۔ اسی طرح دودھ کی پیداوار میں اتر پردیش سب سے آگے ہے۔ زرعی مصنوعات سے مالا مال ہونے کی وجہ سے، اتر پردیش میں زراعت پر مبنی کاروباری اداروں کے لیے بہت زیادہ امکانات ہیں۔

صدر جمہوریہ ہند کا اتر پردیش گلوبل انویسٹرز سمٹ -2023 کے اختتامی اجلاس سے خطاب

اس حقیقت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ سیاسی استحکام اور انتظامیہ کا تسلسل سرمایہ کاروں کے لیے بہت مددگار ثابت ہوتا ہے، صدر  جمہوریہ نے کہا کہ اس وقت اتر پردیش میں ایک مستحکم اور فیصلہ ساز حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کی حکومت نے دور اندیش  پالیسیوں کا تصور کیا ہے اور ان کو نافذ کیا ہے۔ نتیجے کے طور پر، اتر پردیش نیو انڈیا کی ترقی کے انجن کا کردار ادا کرنے کے قابل اور تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس چوٹی کانفرنس کے ذریعے اتر پردیش میں تقریباً 35.5 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا تخمینہ ہے ،جس سے لاکھوں لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہونے کی امید ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ اتر پردیش میں تقریباً 95 لاکھ چھوٹی ، بہت چھوٹی ، درمیانہ صنعتی اکائیاں (ایم ایس ایم ای) ہیں جو ملک میں سب سے زیادہ ایم ایس ایم ای ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی صنعتوں کی ریڑھ کی ہڈی ہونے کے علاوہ، ایم ایس ایم ای زراعت کے شعبے کے بعد سب سے زیادہ روزگار کے مواقع بھی فراہم کرتی ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اتر پردیش کا ایم ایس ایم ای سیکٹر ہندوستان کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ہندوستان کو پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کے ہدف کو حاصل کرتے ہوئے

صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ ہندوستان کو پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کے ہدف کو حاصل کرتے ہوئے اتر پردیش نے اتر پردیش کو ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا عزم کیا ہے۔ ہندوستان کی معیشت کا پانچواں حصہ اتر پردیش  کی معاونت سے ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں معیشت کو فروغ دینے کی کوششوں سے خود انحصار ہندوستان مہم کو بھی تقویت ملے گی۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ اتر پردیش میں بنیادی ڈھانچہ بہت تیزی سے تیار ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفاع کے شعبہ  میں ہندوستان کی خود انحصاری کو اتر پردیش میں دفاعی راہداری  کی ترقی سے فروغ ملے گا۔ اس سے سرمایہ کاری بھی آئے گی اور روزگار بھی پیدا ہوگا۔

صدر جمہوریہ نے  کہا کہ اتر پردیش کی حکومت ترقی اور ماحول کے درمیان توازن برقرار رکھنے کے لیے  متعدد کوششیں کر رہی ہے۔ نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کے تحت قابل تجدید توانائی کی ترقی، گرین انرجی کوریڈورز اور توانائی کی منتقلی جیسی کوششوں سے ہندوستان کو نیٹ زیرو اخراج کے ہدف کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

ماحول میں خود روزگار کے کلچر کو فروغ ملتا ہے

صدر جمہوریہ نے کہا کہ سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے ماحول میں خود روزگار کے کلچر کو فروغ ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں اسٹارٹ اپ انقلاب کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ان کوششوں سے خود روزگار کے میدان میں بھی اتر پردیش ایک اہم مقام حاصل کرے گا۔

صدر جمہوریہ نے اتر پردیش کو سرمایہ کاری کا پسندیدہ مقام بنانے کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اتر پردیش ‘بہترین سرمایہ کاری  کی ریاست’ کے طور پر عالمی شہرت حاصل کرے گا۔ انہوں نے مزید  کہا کہ اگر اتر پردیش زیادہ خوشحال ہوتا ہے تو ہندوستان بھی زیادہ خوشحال ہوگا۔

Recommended