Categories: قومی
صدرجمہوریہ ہند نے دی مرچنٹس چیمبر آف اتر پردیش کی 90 ویں سالانہ تقریبات میں شرکت کی
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج (4 جون 2022) کو کانپور میں مرچنٹس چیمبر آف اترپردیش کی 90ویں سالانہ  تقریبات میں شرکت کی۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ صنعت، تجارت اور کامرس کی ایک نمائندہ تنظیم کے طور پر اپنے قیام سے ہی  مرچنٹس چیمبر آف اترپردیش ریاست میں صنعت کاری، تجارت اور انٹرپرینیورشپ کو فروغ دے رہا ہے۔ یہ تنظیم کاروبار و صنعت اور پالیسی سازوں کے درمیان باہمی تال میل کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتی رہی ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">صدر جمہوریہ نے کہا کہ کسی بھی کاروباری تنظیم کا مقصد محض اپنے اراکین کی بھلائی کے لیے کام کرنا نہیں ہونا چاہیے بلکہ اسے معاشرے اور ملک کی ہمہ گیر ترقی میں حصے دار بننا چاہیے۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ش مرچنٹس چیمبر  ف اترپردیش خواتین کو بااختیار بنانے اور اسٹارٹ اپس کے فروغ کے لیے کام کر رہا ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">صدر  جمہوریہ نے کہا کہ اگرچہ کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کی اصطلاح جدید تہذیب کی پیداوار ہے، لیکن ہماری  کاروباری برادریوں کے ذریعے عوامی فلاح کے کام کرنے کی پرانی روایت ہے۔ ایسی بہت سی تفصیلات ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ تاجر اپنی کمائی ہوئی رقم کا کچھ حصہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے مختص کرتے تھے۔ انہوں نے اس اعتماد کا ا ظہار کیا کہ مرچنٹس چیمبر  آف اتر پردشیش کے  ارکان بھی  اسی روایت پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے سفر میں جو لوگ ہم سے پیچھے رہ گئے ہیں، ان کے لیے کچھ کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ان  سے اپیل کی  کہ وہ گاؤں میں جائیں اور گاؤں والوں کی سماجی اور معاشی ترقی میں تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ انفرادی طور پر یا ایک گروپ  کی شکل میں  گاؤں  کو گود لے سکتے ہیں اور گود لیے گئے گاؤوں  کی ہمہ جہت ترقی میں اپنا  تعاون دے  سکتے ہیں۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">آب و ہوا کی  تبدیلی کے مسئلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر  جمہوریہ نے کہا کہ آج ہمارے سامنے  یہ ایک سنگین مسئلہ ہے۔ ان چیلنجوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے، حکومت ہند نے سی او پی ۔ <span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">26<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";"> سمٹ کا اعلان کیا ہے کہ سال 2030 تک، ہندوستان اپنے کاربن کے اخراج کو ایک بلین ٹن تک کم کرے گا اور سال 2070 تک نیٹ زیرو اخراج والی معیشت بننے کی کوشش کرے گا لیکن اس مقصد کے حصول  کے لئے  صنعتوں کا تعاون بہت اہم  ہے۔ دنیا بھر میں بہت سی کمپنیاں زیرو کاربن کی  معیشت  کے لئے  تعاون کر رہی ہیں۔ اس لیے صنعت و تجارت کے نمائندوں سے یہ توقع کی جائے گی کہ وہ نہ صرف موجودہ صنعتوں میں آلودگی کو کم کرنے کے لیے کام کریں گے بلکہ نئی ماحول دوست  صنعتوں کے قیام میں بھی تعاون  کریں گے۔
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
9 months ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
9 months ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
9 months ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
9 months ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
9 months ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
9 months ago