Categories: قومی

صدر جمہوریہ ہندرام ناتھ کوند جموں و کشمیر اورلداخ کے دو روزہ دورے پر لہیہ پہنچے

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جموں،14 اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند جمعہ کو لداخ کے ڈریس میں فوجی جوانوں کے ساتھ دسہرہ کا تہوار منائیں گے۔ صدر جمعرات کو جموں و کشمیر اور لداخ کے دو روزے پر لہیہ پہنچے۔ اور وہ دورے کا آغاز لداخ سے کر رہے ہیں۔ لداخ پہنچنے پر لیفٹیننٹ گورنر نے ان کا استقبال کیا۔ آج وہ لیہ کے سندھو گھاٹ پر سندھو درشن پوجا میں شرکت کریں گے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
راشٹرپتی بھون سے جاری کردہ معلومات کے مطابق 14 اکتوبر کی شام کو رام ناتھ کووند جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں فوج کے جوانوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ 15 اکتوبر کو وہ دوبارہ لداخ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ دراس میں کارگل وار میموریل پر جا کر شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
صدر کا فوجی افسران اور سپاہیوں سے ملنے کا پروگرام بھی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ صدر عام طور پر نئی دہلی میں ہی دسہرہ کی تقریبات میں حصہ لیتے رہے ہیں، لیکن اس بار صدر نے دراس میں دسہرہ منا کر فوجی جوانوں کے حوصلے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago