Categories: قومی

ایم پی کے 27 ویں چیف جسٹس بنے روی وجے کمار ملمتھ، گورنر نے دلایا حلف

بھوپال، 14 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

گورنر منگو بھائی پٹیل نے جمعرات کو گورنر ہاو?س میں منعقد تقریب میں مدھیہ پردیش کے ہائی کورٹ کے نومقرر چیف جسٹس روی وجے کمار ملمتھ کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ اس کے ساتھ ہی روی وجے کمار ملمتھ مدھیہ پردیش کے 27 ویں چیف جسٹس بن گئے۔ حلف برداری تقریب میں وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان خاص طور سے موجود تھے۔

دراصل گزشتہ دنوں صدر جمہوریہ کے ذریعہ مدھیہ پردیش کے چیف جسٹس محمد رفیق کا تبادلہ ہماچل پردیش کے ہائی کورٹ میں کر دیا گیا تھا۔ وہیں، سپریم کورٹ کالیجیم کی سفارش پر ہماچل ہائی کورٹ کے کارگزار چیف جسٹس روی وجے کمار ملمتھ کو مدھیہ پردیش ہائی کورٹ میں چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا۔ نومقرر چیف جسٹس ملمتھ بدھ کو راجدھانی بھوپال پہنچے اور انہوں نے یہاں گورنر ہاو?س پہنچ کر گورنر پٹیل سے ملاقات کی۔

اس کے بعد جمعرات کو دوپہر 12 بجے گورنر ہاو?س میں منعقد پروقار تقریب میں گورنر منگو بھائی پٹیل نے جسٹس روی وجے کمار ملمتھ کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، ریاست کے وزیر داخلہ نروتم مشرا سمیت دیگر معزز حضرات، سینئر انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔ پروگرام کی نظامت چیف سکریٹری اقبال سنگھ بیس نے کی۔

وزیر اعلیٰ نے دیں نیک خواہشات

وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے نومقرر چیف جسٹس روی وجے کمار ملمتھ کو نیک خواہشات دی ہیں۔ انہوں نے حلف برداری کے بعد ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ گورنر منگو بھائی پٹیل جی کی پروقار موجودگی میں مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے نومقرر چیف جسٹس روی وجے کمار ملمتھ جی کو حلف برداری کرنے پر میری نیک خواہشات۔ ہم سبھی کو پورا اعتماد ہے کہ ا?پ عدل و انصاف کے شعبے میں ایک منفرد معیار قائم کریں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago