Categories: قومی
صدرجمہوریہ ہند راشٹرپتی بھون میں آج پدم وبھوشن ، پدم بھوشن اور پدم شریایوارڈس دیں گے
 <span style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; color: rgb(51, 51, 51); text-align: justify;">در جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند راشٹرپتی بھون میں  آج منعقد ہونے والی سول انویسٹچر تقریب -1  میں  سال 2022  کے لئے  2  پدم وبھوشن،  8  پدم بھوشن  اور  54  پدم شری  ایوارڈز  عطا کریں گے۔ آج  کی  انویسٹچر  تقریب میں  ممتاز  انعام یافتگان میں  پدم وبھوشن حاصل کرنےوالوں میں جناب رادھے شیام اور  جنرل بپن  راوت (بعد از مرگ) شامل ہیں۔جناب غلامی نبی آزاد، محترمہ گرمیت  باوا (بعد از  مرگ)،  جناب این چندر سیکھرن، جناب دیویندر جھجھاریا، جناب راشد خان، جناب راجیو مہرشی، ڈاکٹر  سائرس پونا والا اور جناب سچیدانند سوامی کو  پدم بھوشن سے نوازا جائے گا۔ سول انویسٹچر  تقریب- دوئم  28  مارچ  کو منعقد کی جائے گی۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";"> یہ ایوارڈز  پدم وبھوشن ، پدم بھوشن  اور  پدم شری  ، تین زمروں    میں دئے جاتے ہیں۔ یہ ایوارڈز  آرٹ، سماجی کام، عوامی امور ، سائنس و انجینئرنگ، تجارت وصنعت، دوا ،  ادب اور تعلیم  ، کھیل  کود  اور سول سروس  وغیرہ  جیسی  مختلف سرگرمیوں /  میدانوں کے تحت دیئے جاتے ہیں۔ پدم وبھوشن غیر معمولی اور امتیازی خدمات کے لئے دیا جاتا ہے۔ پدم بھوشن  اعلیٰ درجہ کی امتیازی خدمات کے لئے دیا جاتا ہے اور  پدم شری  کسی بھی میدان میں  امتیازی خدمات کے لئے  دیا جاتا ہے۔ ان ایوارڈز  کا اعلان  ہر سال  یوم جمہوریہ کے موقع پر کیا جاتا ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">یہ ایوارڈز  صدر جمہوریہ   کے ہاتھوں ایک رسمی  تقریب میں دیئے جاتے ہیں، جو راشٹرپتی بھون میں منعقد ہوتی ہے۔ اس سال  کُل  128  پدم ایوارڈس دیئے جارہے ہیں، جن میں دو  کیس  جوڑوں کی شکل میں ہیں (جوڑوں کی شکل میں ایوارڈ ایک ہی  مانا جاتا ہے)۔ انعام یافتگان کی فہرست ، 4  پدم وبھوشن، 17 پدم بھوشن اور  107  پدم شری ایوارڈز پر مشتمل ہے۔ انعام یافتگان میں 34  خواتین ہیں اور  انعام یافتگان میں  10  افراد  غیر ملکی  / غیر مقیم ہندوستانی /  پی آئی او /  او سی آئی  بھی شامل ہیں۔ فہرست  کے تحت  13 شخصیتوں  کو  بعد از مرگ  انعام دیا جا رہا ہے۔
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
1 year ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
1 year ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
1 year ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
1 year ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
1 year ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
1 year ago