Urdu News

صدر جمہوریہ ہند 4 سے 6 مئی تک اوڈیشہ کا دورہ کریں گی

صدر جمہوریہ ہند 4 سے 6 مئی تک اوڈیشہ کا دورہ کریں گی

صدر جمہوریہ ہند 4 سے 6 مئی تک اوڈیشہ کا دورہ کریں گی

ہندوستان کی صدر محترمہ دروپدی مرمو 4 سے 6 مئی 2023 تک اڈیشہ (میور بھنج ضلع میں رائرنگ پور، پہاڑ پور اور باری پاڑا) کا دورہ کریں گی۔

4 مئی 2023 کو صدر جمہوریہ پہاڑ پور میں اسکل ٹریننگ ہب اور کمیونٹی سینٹر کا سنگ بنیاد رکھیں گی۔ اس کے بعد، وہ برہما کماری سنٹر، ہٹبادرا جائیں گی جہاں وہ برہما کماری سنٹر کی ‘نشہ سے پاک اوڈیشہ’ مہم کا آغاز کریں گی۔ اسی شام، صدر جمہوریہ رائرنگ پور اسٹیڈیم میں رائرنگ پور میونسپلٹی کی طرف سے ان کے اعزاز میں دیے جانے والے شہری استقبالیہ میں شرکت کریں گی۔

5 مئی 2023 کو صدر جمہوریہ پنڈت رگھوناتھ مرمو کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کریں گی۔ بعد میں، وہ سملی پال سینکچری کا دورہ کریں گی۔

6 مئی 2023 کو، صدر باری پاڑا میں مہاراجہ سری رام چندر بھانجا دیو یونیورسٹی کے 12ویں کانووکیشن میں شرکت کریں گے۔

Recommended