قومی

صدر جمہوریہ ہند 5 سے 8 اگست تک تمل ناڈو اور پڈوچیری کا دورہ کریں گی

صدر جمہوریہ ہند 5 سے 8 اگست تک تمل ناڈو اور پڈوچیری کا دورہ کریں گی

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو 5 سے 8 اگست 2023 تک تمل ناڈو اور پڈوچیری کا دورہ کریں گی۔

5 اگست 2023 کو صدر جمہوریہ مدوملائی ٹائیگر ریزرو کا دورہ کریں گی اور تمل ناڈو کے مہاوتوں اور کیوڈیوں کے ساتھ بات چیت کریں گی۔

6 اگست 2023 کو صدر جمہوریہ چنئی میں مدراس یونیورسٹی کی 165ویں تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کریں گی۔ اسی دن، چنئی کے راج بھون میں وہ تمل ناڈو کے پی وی ٹی جی کے اراکین سے بھی ملاقات کریں گی، مہاکوی سبرامنیا بھرتیار کی تصویر کی نقاب کشائی کریں گی اور راج بھون کے دربار ہال کا نام بدل کر بھرتیار منڈپم رکھنے کی تقریب میں شرکت کریں گی۔

7 اگست 2023 کو صدر جمہوریہ پڈوچیری کے جواہر لال انسٹی ٹیوٹ آف پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (جے آئی پی ایم ای آر) کے لینئر ایکسلریٹر کا افتتاح کریں گی۔ وہ قومی آیوش مشن کے تحت ولیانور میں 50 بستروں کے ایک اسپتال کا ورچوئل طریقے سے افتتاح کریں گی اور حکومت پڈوچیری کی طرف سے ان کے اعزاز میں منعقد کیے جانے والے شہری استقبالیہ میں بھی شرکت کریں گی۔

8 اگست 2023 کو، آروویلے میں صدر جمہوریہ شہر کی نمائش، ماتری مندر کا دورہ کریں گی اور ’شعور کے شہر میں سپر مائنڈ کے لیے آرزومند‘ کے موضوع پر کانفرنس کا افتتاح کریں گی۔

****

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago