نئی دہلی، 13 فروری (انڈیا نیریٹو)
وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز ریڈیو کے عالمی دن کے موقع پر سامعین،پروگرام پیش کرنے والوں اور اس سے وابستہ ملازمین کو مبارکباد دی۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی نیک خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ براڈکاسٹنگ سروس جدید پروگراموں کے ساتھ شہریوں کی زندگیوں کو روشن کرتی رہے۔
وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا- ’عالمی یوم ریڈیو کے خصوصی موقع پر تمام ریڈیو سننے والوں، ریڈیو جاکیوں اور براڈکاسٹنگ اور اس سے منسلک تمام لوگوں کو مبارکباد۔ ریڈیو جدید پروگراموں اور انسانی تخلیقی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے ذریعہ زندگیوں کو روشن کرتا رہے‘ ۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کے لیے ریڈیو ہر گاوں، قصبے اور محلے تک پہنچنے والی معلوما ت کی بلند آواز رہا ہے۔ ٹیلی ویژن اور معلومات کے دوسرے ذرائع سے پہلے صرف ریڈیو ہی غالب تھا۔ کام کے دوران ضروری معلومات اور خبریں جاننے کے لیے اس میڈیم کا استعمال کیا جاتا تھا۔ ریڈیو کے سریلی گیتوں نے بھی شام کو کام کی تھکاوٹ کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ آج بھی بہت سے گھروں میں ریڈیو استعمال ہوتا ہے۔ دیگر ذرائع کے علاوہ ریڈیو کو صرف آڈیو میڈیم سمجھ کر اس کی افادیت کو کم نہیں کیا جا سکتا۔ اس سال ریڈیو کے عالمی دن کا تھیم ریڈیو اور امن ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…