عالمی

امریکہ نے آسمان پر ایک اور مشکوک چیز کو مار گرایا

واشنگٹن، 13 فروری (انڈیا نیریٹو)

امریکہ نے اتوار کو اپنی فضائی حدود میں نظر آنے والی ایک اور نامعلوم چیز کو مار گرایا۔ ایک دن پہلے ہفتے کے روز، امریکہ نے کناڈا کے اوپر نظر آنے والی اسی طرح کی ‘سلنڈریکل’ چیز کو مار گرایا تھا۔

امریکی محکمہ دفاع کے ہیڈکوارٹر پینٹاگون کے پریس سکریٹری بریگیڈیئر جنرل پیٹ رائڈر نے بتایا کہ صدر جو بائیڈن کی ہدایت پر ایف-16 جنگی طیارے نے ریاست مشی گن میں جھیل ہورون کے اوپر امریکی فضائی حدودمیں تقریباً 20000 فٹ کی بلندی پر پرواز کرنے والی چیز کو مار گرانے کے لئے اے آئی ایم 9ایکس سے حملہ کیا۔ اے آئی ایم 9 ایکس ہدف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا۔

گزشتہ ہفتے جنوبی کیرولائنا کے ساحل سے دور بحر اوقیانوس میں چینی جاسوس غبارے کو مار گرائے جانے کے بعد، ایک ہفتے میں کسی نامعلوم ہوائی چیز کے مار گرائے جانے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ امریکی جنگی طیاروں نے جمعہ کو الاسکا اور ہفتے کے روز کناڈا کی فضائی حدود میں ایسی ہی نامعلوم چیز کو نشانہ بنایا ہے۔

امریکی صدر بائیڈن نے اتوار کو وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی سفارش پر ہوائی جہاز کو مار گرانے کا حکم دیا۔ پینٹاگون نے کہا کہ اس چیز کو مار گرانے کے لیے ایسی جگہ کا انتخاب کیا گیا تاکہ زمین پر موجود لوگوں کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago