Categories: قومی

وزیراعظم نے سوچھتا کو ایک جن آندولن بنا دیا ہے،پٹرولیم کے وزیر دھرمیندر پردھان

Petroleum Minister Dharmendra Pradhan

نئی دہلی،14/دسمبر 2020،  پٹرولیم اور قدرتی گیس، نیز فولاد کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج کہا ہے. کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سوچھتا کو ایک جن آندولن یا عوامی تحریک بنادیا ہے. جس میں معاشرے کے شہری سے لے کر دیہی علاقوں تک کے تمام تر لوگ وسیع پیمانے پر شریک ہورہے ہیں۔ موصوف پٹرولیم صنعت میں سوچھتا پکھواڑہ کے لیے منعقدہ انعامات تقسیم کی تقریب میں اظہار خیال کررہے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پٹرولیم کی صنعت، اس جن آندولن میں اپنا تعاون دیتی رہی ہے. اس کی رفتار کو تقویت بخشنے کے لیے کام کرتی رہی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اسے مزید تیز تر کرنے کے لیے وزارت نے اپیل بھی کی ہے. اور ساتھ ہی ساتھ اس کاز کے تئیں از سرنو وقف ہونے پر بھی زور دیا ہے۔

فولاد کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان

اب جب کہ بھارت 2022 میں آزادی کے 75 برس مکمل کرنے کے قریب ہے. ہمیں سوچھ بھارت کے خواب کو ہر حال میں شرمندہ تعبیر کرنا چاہیے۔  وزیر موصوف نے نجی شعبے کی تیل اور گیس کمپنیوں کو سوچھ بھارت ابھیان میں زیادہ سے زیادہ شریک ہونے کی تلقین کی . اور تجویز پیش کی کہ سرکاری دائرہ کار کی صنعتوں کو جدید ترین نوعیت اور سہولت کے حامل بیت الخلا کی سہولتیں. زیارت گاہوں اور ملک کے ایسے مقامات پر تعمیر کرنی چاہئیں .جہاں بڑے پیمانے پر سیاح آتے ہیں۔ انہوں نے سوچھتا پکھواڑہ اور سوچھتا ہی سیوا مہمات کے تحت تیل. اور گیس کی سرکاری دائرہ کار کی کمپنیوں کو ایوارڈ تفویض کیے۔

سوچھتا پکھواڑہ کے ایوارڈ

جناب پردھان نے سوچھتا ہی سیوا 2019 کے فاتحین کو مبارک باد پیش کی۔ ساتھ ہی ساتھ سوچھتا پکھواڑہ کے ایوارڈ پانے والوں کو بھی ستائش سے نوازہ اور کہا کہ انہوں نے فضلہ انتظام سمیت صفائی ستھرائی کے مختلف پہلوؤں کے تئیں بیداری میں اضافہ کیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ ایک مرتبہ استعمال کے بعد پھینک دی جانے والی پلاسٹک کے رواج کو بھی ختم کرنے کے لیے کام کیا ہے۔

درج ذیل سوچھتا پکھواڑہ ایوارڈ تقسیم کیے گیے۔ اول انعام آئی او سی ایل، دوئم انعام بی پی سی ایل، سوئم انعام او این جی سی۔ خصوصی ایوارڈ، ایچ پی سی ایل سوچھتا ہی سیوا: اول۔ ایچ پی سی ایل دوئم۔ بی پی سی ایل، سوئم آئی او سی ایل۔

Petroleum Minister Dharmendra Pradhan

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago