وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کرناٹک کے شیوموگا میں 3,600 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کے ساتھ نئے تعمیر کردہ شیو موگا ہوائی اڈے کا افتتاح کیا۔
نیا ہوائی اڈہ تقریباً 450 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ ہوائی اڈے کی مسافر ٹرمینل عمارت 4340 مربع میٹر پر پھیلی ہوئی ہے اور فی گھنٹہ 300 مسافروں کو سنبھال سکتی ہے۔ ملک بھر میں فضائی نقل و حمل کو بڑھانے پر وزیر اعظم کی توجہ مرکوز کرنے کے عمل کو شیموگا ہوائی اڈے کے کھلنے سے مزید تقویت ملے گی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ‘‘نیا ہوائی اڈہ فطرت، ثقافت . اور زراعت کی سرزمین شیموگا کے لیے ترقی کے دروازے کھولنے جا رہا ہے.’’۔ نے حکومت کی ان پالیسیوں کی وضاحت کی جن کی وجہ سے ہوا بازی کے شعبے میں بے مثال توسیع ہوئی ہے۔ سستی ہوائی سفر کے لیے اڑے دیش کا عام ناگرک. (اڑان) اسکیم کا بھی ذکر کیا تاکہ ان کے اس وژن کو پورا کیا جا سکے. کہ ہوائی چپل پہننے والے عام شہریوں کو ہوائی جہاز میں سفر کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔
کمل کے پھول کی طرح نیا ہوائی اڈہ 450 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے: جناب سندھیا
سلسلے وار ٹویٹس میں شہری ہوابازی کے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے کہا. کہ ‘‘آج، جناب نریندر مودی جی نے شیموگا ہوائی اڈے کا افتتاح کیا ہے. اور ملک میں شہری ہوا بازی کو ایک نئی بلندی دی ہے۔ اس نے کرناٹک میں خوشحالی کے نئے دروازے کھولے ہیں۔ ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا کے یوم پیدائش پر شیموگا. اور پورے خطے کے لیے یہ ایک انوکھا تحفہ ہے۔ یہ پورے ملک کے لیے فخر کی بات ہے. کہ جہاں 2014 تک ملک میں صرف 74 ہوائی اڈے تھے، آج شیوموگا ہوائی اڈے کے افتتاح کے بعد ہوائی اڈوں کی تعداد دوگنی ہوگئی ہے۔ اب ہوائی اڈے کی کل تعداد 148 ہے. جس کا مطلب ہے کہ پچھلے 9 سالوں میں ہوائی اڈوں کی تعداد میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے’’۔
ہوائی اڈے کی مسافر ٹرمینل بلڈنگ فی گھنٹہ 300 مسافروں کو سنبھال سکتی ہے
وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ‘‘شیموگا ہوائی اڈے کو کمل کے پھول کی طرح ڈیزائن کیا گیا ہے. اور اسے 450 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ ہوائی اڈہ اے- 320 قسم کے طیارے کے لیے موزوں ہے۔ یہ ہوائی اڈہ 758 ایکڑ اراضی پر پھیلا ہوا ہے۔ اس پر نائٹ لینڈنگ کی سہولت بھی دستیاب ہے جو جلد ہی شروع ہو جائے گی’’۔