Categories: قومی

وزیراعظم مودی نے سنت برادری سے کنبھ ختم کرنے کی اپیل کی

وزیراعظم مودی نے سنت برادری سے کنبھ ختم کرنے کی اپیل کی

ملک میں تیزی سے پھیل رہے کورونا انفیکشن کے پیش نظر وزیراعظم نریندر مودی نے سنت برادری سے ہری دوار میں چل رہے کنبھ کو ختم کرکے اسے علامتی رکھنے کی اپیل کی ہے۔

مسٹر مودی نے سنیچر کو جونا اکھاڑہ کے آچاریہ مہما منڈلیشور سوامی اودھیش آنند گری سے فون پر بات کرنے کے بعد ٹوئٹ کرکے کنبھ کے ختم ہونے کے اشارے دیئے ہیں۔

وزیراعظم نے ٹوئٹر پر کہا ’’اچاریہ مہا منڈلیشور سوامی اودھیش آنند گری جی سے آج فون پر بات کی۔ سبھی سنتوں کی صحت کا حال دریافت کیا۔ سبھی سنت انتظامیہ سے ہر طرح کا تعاو ن کررہے ہیں۔ میں نے اس کے لئے سنت برادری کا شکریہ اداکیا ‘‘۔

انہوں نے ایک دیگر ٹوئٹ میں کہا کہ ’’میں نے پرارتھان کی ہےکہ دو شاہی اسنان ہوچکے ہیں اور اب کنبھ کو کورونا کے بحران کے سبب علامتی ہی رکھا جائے۔ اس سے اس بحران سے لڑائی کو ایک طاقت ملے گی‘‘۔

سوامی اودھیش آنند گری نے بھی ٹویٹ کیا اور کہا ’’ہم عزت مآب وزیر اعظم کی اپیل کا احترام کرتے ہیں۔ زندگی کا تحفظ ایک بہت بڑا ثواب ہے۔ میری برادری عوام سے درخواست کرتی ہیں کہ کووڈ کے حالات کو دیکھتے ہوئے بڑی تعداد میں اسنان کے لیے نہ آئیں اور ضابطوں کی پابندی کریں‘‘۔

واضح رہے کہ ہری دوار میں جاری کنبھ میں،سادھو اور سنتوں کے علاوہ ہزاروں افراد جمع ہو رہے ہیں ، جس کی وجہ سے کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ کا خطرہ کافی بڑھ گیا ہے۔ کنبھ میں کئی سادھو کرونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے سنتوں سے اپیل کی – کورونا کی وجہ سے ، کمبھ کو علامتی رکھا جائے

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز سنتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کرونا بحران کے سبب ہریدوار کمبھ کو علامتی رکھیں۔ وزیر اعظم نے آج آچاریہ مہامنڈلیشور سوامی اودھشیانند گری کے ساتھ فون پر گفتگو کی اور تمام سنتوں کی حالت معلوم کی۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں میں بہت سارے سنتوں کے کورونا کی اطلاعات تھیں۔

وزیر اعظم مودی نے آج ٹوئیٹ کیا اور کہا ، " آچاریہ مہامنڈلیشور پوجیا سوامی اودھشیانند گیری جی سے آج فون پر بات کی۔ تمام سنتوں کی خیریت معلوم کی ۔ تمام سنت انتظامیہ کو ہر طرح کی مدد فراہم کررہے ہیں۔ میں اس کے لیے سنتوں کا شکرگزار ہوں۔"

انہوں نے کہا ، " میں نے درخواست کی ہے کہ دو شاہی اسنان ہوچکے ہیں اور کوروناکا بحران ہے ،اس لیے کمبھ کو علامتی رکھا جائے۔ اس سے اس بحران کے خلاف جنگ کو تقویت ملے گی۔"

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago