Categories: قومی

سخت حفاظتی بندوبست کے درمیان وزیراعظم مودی پہنچے جموں

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جموں,24 اپریل (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سخت سیکورٹی کے بیچ وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کے روز جموں پہنچے،ائر پورٹ پر بھاجپا کے سینئر لیڈران نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔وزیر اعظم کے جموں دورے کے پیش نظر پورے صوبے میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نریندر مودی اتوار کو جموں کے ہوائی اڈے پر پہنچے جہاں بھاجپا کے سینئر لیڈران کے علاوہ سول و سیکورٹی عہدیداروں نے اْن کا شاندار استقبال کیا۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے پیش نظر جموں و کشمیر بالخصوص جموں صوبے میں سیکورٹی کے مثالی انتظامات کئے گئے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
حکام نے جموں صوبے کے قرب و جوار میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے کو ناکام بنانے کے لیے بھاری تعداد میں سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ایک سینئر پولیس آفیسر نے بتایا کہ وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر جموں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا: ''شہر میں مختلف مقامات پر عارضی ناکے بٹھائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سرحدی علاقوں میں بھی نگرانی بڑھائی گئی ہے''۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago