جموں,24 اپریل (انڈیا نیرٹیو)
سخت سیکورٹی کے بیچ وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کے روز جموں پہنچے،ائر پورٹ پر بھاجپا کے سینئر لیڈران نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔وزیر اعظم کے جموں دورے کے پیش نظر پورے صوبے میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نریندر مودی اتوار کو جموں کے ہوائی اڈے پر پہنچے جہاں بھاجپا کے سینئر لیڈران کے علاوہ سول و سیکورٹی عہدیداروں نے اْن کا شاندار استقبال کیا۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے پیش نظر جموں و کشمیر بالخصوص جموں صوبے میں سیکورٹی کے مثالی انتظامات کئے گئے ہیں۔
حکام نے جموں صوبے کے قرب و جوار میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے کو ناکام بنانے کے لیے بھاری تعداد میں سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ایک سینئر پولیس آفیسر نے بتایا کہ وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر جموں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا: ''شہر میں مختلف مقامات پر عارضی ناکے بٹھائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سرحدی علاقوں میں بھی نگرانی بڑھائی گئی ہے''۔