قومی

وزیراعظم مودی نے ایپل کے سی ای اوٹم کک سے کی ملاقات

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایپل کے سی ای او ٹم کک سے ملاقات کی ہے۔ایپل کے سی ای او ٹم کک کے ایک ٹویٹ کے جواب میں، وزیر اعظم نے کہا؛”آپ سے مل کر بے حد خوشی ہوئی، ! متنوع موضوعات پر خیالات کا تبادلہ کرتے ہوئے خوشی ہوئی اور ہندوستان میں ٹیکنالوجی سے چلنے والی تبدیلیوں کو اجاگر کیا۔ اس سے پہلے مسٹر کک نے دہلی میں اپنا زیادہ تر وقت لودھی آرٹ ڈسٹرکٹ اور نیشنل کرافٹس میوزیم کی فنکارانہ گلیوں میں گزارا۔

دیواروں سے متاثر ہو کر ارب پتی نے تخلیقی وال آرٹ کی چند تصاویر شیئر کیں اور لکھا، ”دہلی کا لودھی آرٹ ڈسٹرکٹ ایک قابل ذکر عوامی جگہ ہے۔انہوں نے ایک فنکار دتاراج نائک کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے یہ دکھایا کہ آئی پیڈ پر دیواروں کے ڈیزائن کس طرح بنائے جاتے ہیں۔

خاص طور پر، لودھی آرٹ ڈسٹرکٹ، جو جنوبی دہلی کی لودی کالونی میں واقع ہے، ہندوستان کا پہلا آرٹ ڈسٹرکٹ ہے۔ اس میں ہندوستان، ایران، جرمنی اور جاپان کے فنکاروں کے ذریعہ بنائے گئے 65 سے زیادہ شاندار دیواریں ہیں۔ اس سے پہلے،انہوں نے نیشنل کرافٹس میوزیم اور ہست کلا اکیڈمی کا بھی دورہ کیا اور لکڑی کے نقش و نگار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ وہاں ‘پورا دن گزار سکتا تھا’ ۔  انہوں نے کہا کہمیں پورا دن نیشنل کرافٹس میوزیم اور ہست کلا اکیڈمی میں گزار سکتا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago