Categories: قومی

وزیر اعظم مودی یکم جنوری کو پی ایم۔کسان کی 10ویں قسط جاری کریں گے

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نچلی سطح کے کسانوں کو با اختیار بنانے کے مسلسل عزم اور ارادے کے مطابق، وزیر اعظم جناب نریندر مودی 1 جنوری 2022 کو دوپہر 12:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پردھان منتری کسان سمان ندھی (<span dir="LTR">PM-KISAN</span>) اسکیم کے تحت مالی فائدے کی 10ویں قسط جاری کریں گے۔ اس سے 10 کروڑ سے زیادہ مستفید کسانوں کے خاندانوں کو 20,000 کروڑ روپے سے زیادہ منتقل کیے جائیں گے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پی ایم-کسان اسکیم کے تحت، اہل استفادہ کنندہ کسان خاندانوں کو سالانہ 6000 روپے کا مالی فائدہ فراہم کیا جاتا ہے، جو 2000 روپے کی تین مساوی 4 ماہانہ اقساط میں قابل ادائیگی ہے۔ فنڈ براہ راست مستفیدین کے بینک کھاتوں میں منتقل کیا جاتا ہے۔ اس اسکیم میں اب تک 1.6 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سمان راشی کسان خاندانوں کو منتقل کی گئی ہے۔پروگرام کے دوران، وزیر اعظم تقریباً 351 فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی او) کو 14 کروڑ روپے سے زیادہ کی ایکویٹی گرانٹ بھی جاری کریں گے، جس سے 1.24 لاکھ سے زیادہ کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ وزیراعظم تقریب کے دوران ایف پی اوز سے بات چیت کریں گے اور قوم سے خطاب بھی کریں گے۔اس موقع پر مرکزی وزیر زراعت بھی موجود رہیں گے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago