Categories: بھارت درشن

دھرم سنسد میں نفرت انگیز تقاریر پر اقلیتی کمیشن کو تشویش، اتراکھنڈ حکومت سے جواب طلب کیا

قومی اقلیتی کمیشن نے ہری دوار دھرم سنسد میں نفرت انگیز تقاریر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اتراکھنڈ حکومت کے چیف سکریٹری کو نوٹس بھیجا ہے اور جواب طلب کیا ہے۔ کمیشن نے کہا ہے کہ وہ 10 جنوری تک کمیشن کو اس پورے معاملے میں ریاستی حکومت کی طرف سے کی گئی کارروائی سے آگاہ کریں۔

کمیشن نے دھرم سنسد اور مدھیہ پردیش میں نفرت انگیز ویڈیو کا از خود نوٹس لیتے ہوئے دونوں ریاستوں کے چیف سکریٹریوں کو نوٹس بھیجے ہیں۔ یہ جانکاری کمیشن کے قومی صدر اقبال سنگھ لال پورہ نے آج کمیشن میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کمیشن گروگرام، ہریانہ کے پارکوں میں نماز جمعہ کے انعقاد کو لے کر جاری کشمکش کو ختم کرنے کی بھی کوشش کر رہا ہے۔ جس کے لیے وائس چیئرمین عاطف رشید کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ یہ کمیٹی مقامی انتظامیہ اور دونوں برادریوں سے بات کرکے اس مسئلے کا حل تلاش کرنے کی کوشش کرے گی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے کمیشن کے نائب چیئرمین عاطف رشید نے کہا کہ اگر کمیشن ریاستی حکومت کی رپورٹ سے مطمئن نہیں ہے تو وہ وہاں کا دورہ کرے گا اور اگر ضرورت پڑی تو اس سلسلے میں سماعت بھی کی جائے گی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کمیشن نے جمعہ کی نماز کو لے کر گروگرام میں جاری تعطل کو دور کرنے کے لئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔ یہ کمیٹی ضلع انتظامیہ اور ہندو، مسلم دونوں طبقوں سے بات کرکے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کرے گی۔

عاطف رشید نے کہا کہ اقلیتی کمیشن تمام مذاہب کے درمیان ہم آہنگی اور بین المذاہب مکالمے کے لئے کام کر رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کے پروگرام کے ذریعے تمام مذاہب کو ایک دوسرے کے قریب لانے کی کوشش کی جائے گی۔ ایسا ہی ایک پروگرام کمیشن میں پہلے بھی منعقد کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کو اس سال 700 سے زائد شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 90 فیصد شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago