Categories: قومی

وزیر اعظم نریندر مودی نے سمندری طوفان یاس سے متاثرہ ریاستوں کے لیے ایک ہزار کروڑ روپے کی مالی مدد کا اعلان کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے سمندری طوفان یاس  سے متاثرہ ریاستوں کے لیے ایک ہزار کروڑ روپے کی مالی مدد کا اعلان کیا

جناب مودی نے سمندری طوفان یاس سے متاثرہ ریاستوں میں فوری امدادی سرگرمیوں کے لیے ایک ہزار کروڑ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیاہے۔وزیر اعظم نے فوری امدادی سرگرمیوں کے لیے سمندری طوفان یاس سے متاثر ہونے والی ریاستوں کے لیے ایک ہزار کروڑ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا۔ 500 کروڑ روپے فوری طور پر اُڈیشہ کو دیے جائیں گے جب کہ 500 کروڑ روپے کا اعلان مغربی بنگال اور جھارکھنڈ کے لیے کیا گیا ہے جو نقصان کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔

مرکز نقصانات کا جائزہ لگانے کے لیے ایک بین وزارتی ٹیم مقرر کرے گی، جو ریاستوں کو دورہ کرے گی اور اس کی بنیاد پر امداد دی جائے گی۔ جناب مودی نے اُڈیشہ، مغربی بنگال اور جھارکھنڈ کے عوام کو یقین دلایا ہے کہ مرکزی حکومت اس مشکل وقت میں ریاستی حکومتوں کے ساتھ قریبی تعاون سے کام کرے گی اور متاثرہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور تعمیرِ نو کے لیے ہر ممکن امداد فراہم کرے گی۔

وزیر اعظم نے سمندری طوفان سے متاثر ہونے والے تمام لوگوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور اُن لوگوں کے اہلِ خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا، جنہوں نے اس آفت میں اپنے گھر کے افراد کو کھو دیا ہے۔ انہوں نے مرنے والے افراد کے وارثین کو دو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے پچاس پچاس ہزار روپے کی نقد امداد کا اعلان کیا۔

جناب مودی نے کہا کہ ہمیں اور زیادہ سائنسی بنیاد پر آفات کے بندوبست پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بحر عرب اور خلیج بنگال میں جس طرح سمندری طوفان کے اثرات میں اضافہ ہو رہا ہے، اسے دیکھتے ہوئے مواسلات کے نظام، اثرات کو کم کرنے کی کوششوں اور تیاریوں میں ایک بڑی تبدیلی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے امدادی کاموں میں بہتر تعاون کے لیے عوام میں اعتماد پیدا کرنے کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago